ETV Bharat / state

Survey for Prevention of Child Labor گیا میں اطفال مزدوری کی روک تھام کیلئے سروے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 10:57 PM IST

محکمہ چائلڈ لیبر کمیشن کے چیئرمین نے اطفال مزدوری کے خلاف کاروائی موثر کن بنانے کا دعویٰ کیا ہے ، آج گیا میں اُنہوں نےکہا کہ ریاست میں ضلع گیا بچہ مزدوری کے تعلق سے سر فہرست ہے تاہم محکمہ کی جانب سے کاروائی کی جارہی ہے۔ Survey for Prevention of Child Labor in Gaya

گیا میں اطفال مزدوری کی روک تھام کیلئے سروے

گیا: بہار اسٹیٹ چائلڈ لیبر کمیشن پٹنہ چکرپانی ہمانشو آج گیا دورہ پرپہنچے تھے ۔ یہاں وہ اطفال مزدوری کے خاتمہ ، آزادی اور بازآبادکاری کے حوالہ سے اُنہوں نے متعلقہ محکمہ سمیت دوسرے محکموں کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بہار میں اسٹیٹ چائلڈ لیبر کمیشن میں چیئرمین کا عہدہ چار برسوں سے خالی تھا۔ بہار میں اطفال مزدوری کے بڑھتے معاملے پر اُنہوں نے اتفاق ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اطفال مزدوری کا معاملہ زیادہ ہے۔ اس کی وجہ اقتصادی طور پر کمزور طبقہ ہے جو اپنے بچوں سے بھی مزدوری کرانے سے نہیں ہٹتے تاہم انہیں یہ جانکاری نہیں ہے کہ نہ صرف یہ قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ حکومت نے بچہ مزدوری کی روک تھام کے لیے کئی منصوبوں کو نافذ کر رکھا ہے جسکا فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ ریاست میں سروے کرایا جائے گا کتنے خاندان ہیں جو مالی تنگیوں کی وجہ سے اپنے چھوٹے بچوں سے مزدوری کروارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: Diesel Grant Scheme In Gaya کسانوں کو ڈیزل گرانٹ اسکیم سے فائدہ

لوگوں کو سمجھانا ہوگا کہ مزدوری
بچوں کو بچپن میں ان کی صحت اور تعلیم سے محروم کر دیتی ہے، چائلڈ لیبر قانونی جرم ہے، کوئی شخص کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اگر وہ بچوں سے مزدوری کراتے ہوئے پکڑا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے بتایا حکومت کے منصوبوں کے تحت تعلیم اور صحت سمیت کئی منصوبوں کا فائدہ دیا جارہا ہے۔ واضح ہو کہ بہار میں بچہ مزدوری کے لیے سب سے زیادہ ضلع گیا سر فہرست ہے ۔یہاں ابھی حال میں ایک ساتھ 200 کے قریب بچوں کو مختلف ریاستوں کی فیکٹریوں اور کارخانوں سے آزاد کرا کر لایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.