ETV Bharat / state

مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے اچانک معائنہ سے کالجوں میں مچی کھلبلی - مگدھ یونیورسٹی

گیا ضلع میں واقع مگدھ یونیورسٹی کے ماتحت کالج گیا کالج کے پرنسپل کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری ہوئی ہے ، یونیورسٹی نے وائس چانسلر کے اچانک جائزہ دورہ کے دوران پائی گئی بدنظمی اور طلباء کی بیس فیصد سے بھی کم حاضری کے تعلق سے نوٹس جاری کیا ہے ،تشفی بخش جواب نہیں دے جانے پر کاروائی بھی ہو سکتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 25, 2023, 10:33 PM IST

گیا:ریاست بہار میں یونیورسٹیوں میں تعلیمی نظام انتہائی خراب ہونے کا معاملہ اکثر سرخیوں میں ہوتا ہے ، ریاست میں سب سے زیادہ خراب حالت اور نظام کے لیے گیا ضلع میں واقع مگدھ یونیورسٹی سر فہرست ہے لیکن اس شبیہہ کو سدھارنے میں موجودہ وائس چانسلر لگے ہوئے ہیں ، آج وائس چانسلر نےمگدھ یونیورسٹی کے ماتحت دو بڑے کالجوں گیا کالج اور جگ جیون کالج کا اچانک معائنہ کیا جہاں بدنظمی بے توجہی دیکھ کر وائس چانسلر حیران رہ گئے کیونکہ گیا کالج یونیورسٹی کا سب سے بڑا کالج ہے اور یہاں سبھی شعبے کے ساتھ ووکیشنل کورسز بھی ہوتے ہیں۔

گیا کالج اچھی اور معیاری تعلیم کے لیے معروف تھا تاہم موجودہ حالت کو دیکھ کر وائس چانسلر بھی پریشان ہوگئے ،اس دوران وہ اپنی ناراضگی ظاہر کرنے سے بھی نہیں رک پائے اور واضح لفظوں میں پرنسپل اور اساتذہ کو پھٹکار لگادی ، دراصل وائس چانسلر پروفیسر ایس پی شاہی اور رجسٹرار سمیر کمار شرما نے مگدھ یونیورسٹی بودھ گیا کے تحت گیا کالج اور جگ جیون کالج کا اچانک معائنہ کیا ۔ رجسٹرار نے کہا کہ جہاں ایک طرف وائس چانسلر پڑھائی کو لے کر سنجیدہ ہیں وہیں دوسری طرف یہ دیکھا گیا کہ گیا کالج کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے گریجویشن سیشن 2027-2023 میں 102 طلباء و طالبات کا داخلہ ہے جس میں صرف 10 طلباء کلاس میں حاضر تھے ۔ اسی طرح گریجویشن پارٹ ٹو میں صرف 7 طلباء و طالبات اپنے کلاس میں موجود نظر آئے ، شعبہ انگریزی میں 104 طلباء میں صرف 4 حاضر تھے۔ جبکہ شعبہ جغرافیہ کے سمسٹر اول میں 293 میں سے صرف 25 طلباء و طالبات حاضر تھے۔

اُردو شعبہ میں ایک بھی طالب علم موجود نہیں تھا۔ لائبریری میں طلباء کی حاضری صرف 15 سے 16 رہی جبکہ لائبریری میں طلباء کی رجسٹرڈ تعداد 4 ہزار سے زائد ہے، دوسری طرف صفائی کا انتظام بھی تسلی بخش نہیں دیکھا گیا۔ اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر شاہی نے گیا کالج کے پرنسپل کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کردیا ہے اور کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بہار حکومت اور راج بھون کے رہنما اصولوں اور خطوط پر عمل کیا جائے اور 75 فیصد حاضری کی ہدایت کو لازمی بنایا جائے ۔ طلباء کو اس معاملے پر سختی سے عمل کرایا جائے۔ طلباء کی غیر حاضری کی صورت میں ان کے والدین کو مطلع کر کے بلایا جائے اور اُنہیں بتایا جائے کہ اگر سترفیصد حاضری نہیں ہوگی تو وہ امتحان نہیں دے پائیں گے ۔ وائس چانسلر پروفیسر شاہی نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ماتحت تمام کالجز کا اچانک انسپکشن کیا جارہا ہے ، درس و تدریس کو بہتر بنانے کی ذمہ داری کالج کے پرنسپل پر عائد ہوتی ہے۔ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور کہیں غفلت کا معاملہ سامنے آیا تو کاروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کھادی کی صنعت سے تیار مصنوعات کا لگا میلہ

اُنہوں نے بتایا کہ گیا کالج کے پرنسپل کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کی گئی ہے اور اگر تشفی بخش جواب نہیں ملا تو لازمی طور پر کاروائی بھی ہوگی ، کسی بھی صورت میں درس و تدریس میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.