ریاست بہار کے ضلع گیا میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، یہاں تیس سے چھتیس روپئے کیلو سے پیاز فروخت ہورہی ہے۔
کچھ دنوں قبل پندرہ سے سولہ روپئے کے درمیان ہی پیاز فروخت رہی تھی کہ اچانک بڑھتی قیمتوں سے مختلف علاقوں میں آئے سیلاب کی وجہ سے پیاز کا اسٹاک بھی ختم ہو چکا ہے۔
خاص طور سے بنگلہ دیش اور جنوب بھارت سے ریاست میں پیاز کی آمد بند ہوگئی ہے۔
موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھوک تاجر قیمتوں میں اضافہ کر کے ریٹیل تاجروں کو فروخت کر رہے ہیں۔
دوکاندار راج کمار نے پیاز کی قیمتوں میں اضافے کے سبب سپلائی میں کمی بتائی ہے، راج کمار کے مطابق ٹرانسپورٹ خرچ بھی بڑھا ہے، جس کے سبب ٹرانسپورٹ سے آنے والے سامانوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
للوچودھری نامی ایک گاہک نے بتایا کہ قیمت بڑھنے کی وجہ سے گھروں میں پیاز کے استعمال میں کمی ہے ۔