دارالحکومت پٹنہ سے قریب بہٹا کے امرہا واقع پٹنہ آئی آئی ٹی کیمپس کے طلبہ نے اس بار جاب پلیسمنٹ میں اپنے ہی ریکارڈ کو توڑ کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
یہاں کے طلبہ نے گزشتہ برس کی بنسبت 10 فیصد بہتر رزلٹ آیا ہے اور انہیں پلیسمنٹ میں 10 فیصد زیادہ جگہ ملی ہیں۔
یہاں پر سب سے بہتر پانے والے ایک طالب علم کو تقریباً 52.50 لاکھ کا پیکج ملا ہے۔ آئی آئی ٹی پٹنہ میں کل 109 کمپنیوں نے اس بار حصہ لیا، جس میں اس سال 45 نئی کمپنیوں نے طلبہ کو منتخب کیا ہے۔
اس بار آئی آئی ٹی پٹنہ کے 68 فیصد طلبہ کا انتخاب ہوا ہے۔ جس میں سب سے بہتر کمپیوٹر ڈپارٹمنٹ میں 98 فیصد طلبہ کا پلیسمنٹ ہوا ہے۔
آئی آئی ٹی پٹنہ کیمپس میں اب تک 22 مثبت کیس بھی مل چکے ہیں۔ اس کے باوجود جاب پلیسمنٹ میں آئی آئی ٹی کے طلبہ نے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔
جاب پلیسمنٹ افسر داکٹر کرپاشنکر نے کہا کہ کورونا کو لیکر جہاں ایک طرف پورا ملک متاثر ہے۔ اس کے باوجود بھی طلبہ نے جاب پلیسمنٹ میں نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ یہ بہت فخر کی بات ہے۔ جس طرح سے اس سال بھی طلبہ نے جاب پلیسمنٹ میں نیا ریکارڈ بنایا ہے اور پٹنہ آئی آئی ٹی کا نام روشن کیا ہے۔ اس سال سب سے زیادہ 52.50 لاکھ کا پیکج رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
بہار: سرکاری ہسپتال میں بڑی لاپرواہی، بیڈ کے انتظار میں مریضوں کی موت
اس کے علاوہ مائیکروسافٹ کمپنی نے 43 لاکھ کا پیکج دیاہے۔ پلیسمنٹ کا عمل مئی ماہ تک جارہ رہے گا۔ اب تک 160 طلبہ کا پلیسمنٹ مختلف کمپنیوں میں ہو چکا ہے۔