ETV Bharat / state

Government Urdu Library In Patna مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریاں کے لیے گورنمنٹ اردو لائبریری طلبہ کی پہلی پسند

پٹنہ کے اشوک راج پتھ علاقے میں 1938 میں گورنمنٹ اردو لائبریری کا قیام عمل آیا، جو آج مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریوں کے لیے طلبہ و طالبات کی پہلی پسند بن گئی ہے۔Government Urdu Library is the first choice of students

مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریاں کے لئے گورنمنٹ اردو لائبریری طلبہ کی پہلی پسند
مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریاں کے لیے گورنمنٹ اردو لائبریری طلبہ کی پہلی پسند
author img

By

Published : May 2, 2023, 12:51 PM IST

Updated : May 2, 2023, 2:35 PM IST

قابلہ جاتی امتحانات کی تیاریاں کے لیے گورنمنٹ اردو لائبریری طلبہ کی پہلی پسند

پٹنہ: آج زمانہ مقابلہ جاتی امتحانات کا ہے، تیاری کرنے والے طلبا کالج اور یونیورسٹیز کے علاوہ نصابی کتابوں کے ساتھ دیگر دوسری کتابوں کی کھوج بین کے لیے بک فیئر، کتاب کی دکانیں، لائبریریاں اور دوسری جگہوں کا سفر کرتے ہیں۔ دارالحکومت پٹنہ کے اشوک راج پتھ پر واقع گورنمنٹ اردو لائبریری ان لائبریریوں میں سے ایک ہے جہاں طلبا کی بڑی تعداد یہاں سیلف تیاری کرنے کے لیے پہنچتی ہے۔ اس لائبریری میں مختلف زبانوں کے اہم اخبار و رسائل کے ساتھ اردو ادب کی نایاب اور بیش قیمتی کتابوں کا ذخیرہ کافی مقدار میں موجود ہیں مگر یہاں ان دنوں اردو ادب سے زیادہ یو پی ایس سی، بی پی ایس سی، نیٹ میڈیکل، جوڈیشری، ایس ایس سی، بینک، ریلوے و دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبا کی بھیڑ رہتی ہے۔

طلبا کی سہولیات کا خیال رکھتے ہوئے لائبریری کے منتظمین کی جانب سے بھی تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ لائبریری کے چیئرمین ارشد فیروز بتاتے ہیں کہ بہار کی یہ واحد لائبریری ہے جو براہ راست بہار حکومت کے ماتحت ہے۔ لائبریری کا قیام 1938 میں عمل میں آیا جس کے بانی اس وقت کے وزیر ڈاکٹر سید محمود تھے۔ گورنمنٹ اردو لائبریری میں پٹنہ کے علاوہ بہار کے سبھی اضلاع سے ہر عمر کے طلبہ و طالبات بلاتفریق قوم و ملت علمی پیاس بجھانے پہنچتے ہیں، یہاں طلباء کو اپنی ضرورت کے تحت کتابیں مل جاتی ہیں، یہاں طلبا کو ایسی کتابیں بھی مل جاتی ہیں جس کی بازار میں قیمت ادا کرنا طلبا کے دائر اختیار سے باہر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ پٹنہ گورنمنٹ اردو لائبریری کا کوئی پُرسانِ حال نہیں، مستقل چیئرمین بھی ندارد

لائبریری میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبا کو کسی طرح کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لیے لائبریری کی جانب سے ہر سال نئی کتابیں اور رسائل خریدے جاتے ہیں، گزشتہ دنوں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ قیمت کی کتابیں لائبریری پہنچی، جس کا فائدہ یہاں آنے والے طلبہ و طالبات اٹھا رہے ہیں۔ لائبریری کے ریڈنگ ہال میں تقریباً 60 طلبا کے بیٹھنے کا نظم ہے، طلبا کے لیے پانی، بجلی، بیت الخلا اور صاف صفائی کا اہتمام خصوصی طور پر کیا جاتا ہے، یہاں پہلے کے مقابلے اردو و فارسی زبان و ادب کے طلبہ کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے، یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والی ناظمین خاتون کہتی ہیں کہ اس طرح کی لائبریری معاشرے کے لیے بے حد ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گورنمنٹ اردو لائبریری میں کم و بیش 40 ہزار سے زائد کتابیں موجود ہیں، جن میں علم طبیعیات، علم کیمیا، علم حیاتیات، ادب، سیاست، معاشیات، نفسیات کے ساتھ ہندوستان، پاکستان و دوسرے ممالک سے شائع ہونے والی کتابیں اور رسائل بھی موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے گورنمنٹ اردو لائبریری آج طلبا کی پہلی پسند ہے۔

Last Updated : May 2, 2023, 2:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.