ETV Bharat / state

Student Union Portest In Gaya گیا میں خاتون پہلوانوں کی حمایت میں طلبا یونین کا احتجاج - ریسلنگ فیڈریشن کے صدربرج بھوشن سنگھ

گیا میں خاتون پہلوانوں کی حمایت میں طلبا یونین نے یوم احتجاج منایا۔ جلوس نکال کر مرکزی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ ریسلنگ فیڈریشن کے صدر و بی جے پی کے رکن پارلیمان کو گرفتار کر جیل بھیجا جائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 9, 2023, 6:51 AM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں گزشتہ روز خاتون پہلوانوں کی طلبا یونین نے حمایت کی ہے یہاں سے جنترمنتر دہلی میں بیٹھی خاتون پہلوانوں کو ہرطرح سے ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا۔ گاندھی میدان سے جلوس نکلا جو شہر کے اہم راستوں سے ہوتے ہوئے آزاد پارک پہنچ کر اختتام ہوا اور یہاں ایک جلسہ بھی ہوا جس میں طلبا یونین کے عہددران نے خطاب کیا۔ انقلابی نوجوان سبھا کے ریاستی صدر طارق انور نے کہا کہ حکومت بیٹیوں کو جب انصاف نہیں دے سکتی تو پھر بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ کیوں دیتی ہے۔ حالت تو یہ ہے کہ بیٹیوں کو بی جے پی کے لوگوں سے بچانے کی ضرورت پڑ گئی ہے۔ کٙئی دنوں سے احتجاج ومظاہرے دلی میں ہور ہے ہیں لیکن حکومت میں بیٹھے افراد نے نوٹس نہیں لیا دراصل حکومت کے ذمہ دران اسلیے خاموشی اختیار کرچکے ہیں کیونکہ معاملہ تو برسر اقتدار پارٹی بی جے پی کے رکن پارلیمان کا ہے اس موقع پر برج بھوشن سنگھ کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور ان کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران ایپوا کی جنرل سکریٹری ریتا برنوال نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی معاملے کی سنجیدگی نہیں سمجھتے ہیں اور وہ اس پر کڑا رخ اختیار نہیں کرتے ہیں تو آنے والے دنوں میں زبردست تحریک چلائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں نے خاتون پہلوان دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کررہے ہیں جن کے حمایت کے لیے سیاسی پارٹیوں کے رہنما، کسان و طلبا یونین کے رہنما دہلی پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں بڑی تعداد میں کسانوں نے جنترمنتر پہنچ کر برج بھوشن سنگھ کے خلاف کارروائی مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : Wrestler Protest کسان یونین کے کارکنان بیریکیٹ توڑ کر احتجاج کے مقام پر پہنچے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.