ریاست بہار کے محکمہ ہیلتھ کنٹریکٹ پر بحال ملازمین اپنے 17 نکاتی مطالبات کولیکر غیرمعینہ دھرنے پر ہیں۔
واضح رہے کہ 20 تاریخ کو یک روزہ دھرنا دیکر حکومت سے کم از کم یقین دہانی کامطالبہ کیا تھا تاہم سماعت نہ ہونے سے نالاں کارکنان آج سے غیرمعینہ ہڑتال پرچلے گئے ہیں۔
محکمہ صحت میں معاہدہ پر کام کرنے والے ملازمین 17 نکاتی مطالبات کی حمایت میں منگل کے روز سے غیرمعینہ ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔
یونین کے ضلع صدر وملیش کمار نے کہا کہ حکومت معاہدہ پر بحال ہیلتھ ورکز کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کررہی ہے۔
کورونا جیسے عالمی وبا میں ہم اپنی زندگیوں کو مستقل خطرے میں ڈالتے ہوئے خدمت کررہے ہیں، اس کے باوجود حکومت ان کے مطالبات کو نظرانداز کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات کو جلد قبول نہ کیا گیا تو ضلع میں تمام کارکن مزید سخت رخ اختیار کریں گے، جس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اعلان کیاتھا کہ جو بھی میڈیکل سٹاف کورونا وبا میں کام کریں گے ان کی ایک ماہ کی تنخواہ اضافی طور سے دی جائے گی تاہم وہ بھی ابھی تک نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ پر بحال ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حکومت جب چاہے باہر کاراستہ دیکھا دے، اور سبھی ملازمین کی طرح انہیں بھی معطل کرنے کی جوکاروائی ہے وہ اپنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک سترہ نکاتی مطالبات پورے نہیں ہوتے ہیں تک احتجاج ودھرنا جاری رہے گا۔