ETV Bharat / state

وکیل کے قتل کی مخالفت میں وکلاء کی ہڑتال - بھاگلپور سول کورٹ کے سنیئر وکیل اور بہار بار کونسل کے سابق نائب صدر کامیشور پانڈے کے قتل کی مخالفت

پٹنہ ضلع ایڈوکیٹ یونین کے وکلاء نے بھاگلپور سول کورٹ کے سنیئر وکیل اور بہار بار کونسل کے سابق نائب صدر کامیشور پانڈے کے قتل کی مخالفت میں دو دنوں تک عدالتی کاموں سے الگ رہنے کا فیصلہ لیا۔

وکیل کے قتل کی مخالفت میں وکلاء کی ہڑتال

author img

By

Published : Mar 12, 2020, 11:51 PM IST

یونین کی جانب سے ہوئے عام اجلاس میں وکلاءنے آنجہانی پانڈے اور ان کی خادمہ کے قتل پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان کے ورثاءکو پچاس لاکھ روپے کا معاوضہ اور ایڈوکیٹ سکیوریٹی ضابطہ بلاتاخیر نافذ کیے جانے کا مطالبہ کیا ۔ ساتھ ہی اس قتل کی مخالفت میں وکلاء نے 12 مارچ اور 13 مارچ 2020 کو عدالتی کاموں سے خود الگ رکھنے کا فیصلہ لیا ۔

تجویز پاس ہونے کی وجہ سے آج پٹنہ سول کورٹ میں عدالتی کام کاج نہیں ہوا ۔ ضلع ایڈوکیٹ یونین ، پٹنہ کے ذریعہ پاس تجویز کی کاپی وزیراعلیٰ اور ضلع سیشن جج سمیت دیگر متعلقین کو بھیج دی گئی ہے ۔

وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے آج جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) سے خارج اور انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور کی پیشگی ضمانت پر سماعت نہیں ہوسکی ۔

عدالت نے عرضی پر سماعت کے لیے 23 مارچ 2020 کی آئندہ کی تاریخ مقرر کی ہے ۔

غورطلب ہے کہ حال ہی میں بھاگلپور سول کورٹ کے سنیئر وکیل اور بہار بار کونسل کے سابق نائب صدر کامیشور پانڈے اور ان کی خادمہ کا قتل کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.