ETV Bharat / state

Bihar Private Schools: پرائیویٹ اسکولز کا نتیش حکومت کو سخت انتباہ، بورڈ کے امتحان سے کورونا نہیں ہوگا؟

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 12:24 PM IST

ڈبلیو ایچ او نے صاف طور سے کہہ دیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اسکولز کو بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے اور پھر جب مہاراشٹر جیسی ریاست میں جہاں کورونا کا خطرہ سب سے زیادہ ہے وہاں اسکول کھول دیے گئے ہیں تو بہار میں اسکول کیوں نہیں کھولے جاسکتے؟ Guidelines for Schools

پرائیویٹ اسکولز
پرائیویٹ اسکولز

بہار حکومت کے پرائیویٹ اسکولز رویہ پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ اسکولز اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن Private Schools and Children's Welfare Association کے قومی صدر سید شمائل احمد نے کہا کہ ریاستی حکومت کی منشا کیا ہے؟ مسلسل بچوں کے مستقبل سے کیوں کھلواڑ کیا جا رہا ہے؟ بہار بورڈ کے ذریعہ تمام سرکاری اسکولوں میں فیزیکل طور پر پریکٹیکل امتحانات کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس کے بعد تمام پرائیویٹ اسکولز میں بہار بورڈ کے لیے امتحان سینٹر بنایا جا رہا ہے۔ جس کے لئے پرائیویٹ اسکولز کو ایک بھی پیسہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ حکومت کا یہ کیسا انصاف ہے کہ ہمیں اسکول کھولنے کی اجازت نہیں ہے مگر بورڈ کے امتحان میں ہمارا استعمال کیا جا رہا ہے۔ کیا اس سے کورونا نہیں پھیلے گا۔

پرائیویٹ اسکولز

سید شمائل احمد نے کہا کہ ڈبلو ایچ او نے صاف طور سے کہہ دیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اسکولز کو بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے، اور پھر جب مہاراشٹر جیسی ریاست میں جہاں کورونا کا خطرہ سب سے زیادہ ہے وہاں کھول دیا گیا ہے تو بہار میں اسکول کیوں نہیں کھولا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں سنیما ہال، ٹریفک، تمام دکانیں اور تمام دفاتر کورونا گائیڈ کی پابندی سے کھل رہی ہیں تو پھر اسکولز کو بھی کھولا جائے۔ہم بھی کورونا گائیڈ لائن کے مطابق بچوں کو تعلیم دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جب بھی اسکولز کھولے گئے تو مکمل طور سے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کیا گیا تھا جس سے کسی بھی طلباء میں کورونا مثبت کی خبر نہیں آئی تھی۔

قومی صدر سید شمائل احمد نے کہا کہ کیا کورونا صرف پرائیویٹ اسکول چلانے والوں کے لیے ہے؟ کیا سرکاری امتحانات کے لئے نہیں ہے، ریاستی حکومت کے اس بے حسی کو دیکھتے ہوئے پرائیویٹ اداروں کے ڈائریکٹر اور اساتذہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر 6 فروری 2022 تک حکومت نے پرائیویٹ اسکولوں کو کھولنے کے لئے رہنما خطوط جاری نہیں کئے تو پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت بہار کے تمام 38 اضلاع کے 25 ہزار اساتذہ، ڈائریکٹر اور ملازمین کے ساتھ ایک زبردست تحریک کے لئے پٹنہ کے سڑکوں پر اترے گی۔ جس کی پوری ذمہ داری ریاستی حکومت اور محکمہ تعلیم پر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.