ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے متھلا یونیورسٹی میں واقع راج میدان میں 28 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی منعقد ہوگی، جس کے پیش نظر این ڈی اے رہنما اور دربھنگہ پولیس گزشتہ کئی دنوں سے حفاظتی انتظامات اور دیگر کئی چیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
اسمبلی انتخابات کے پیس نظر دربھنگہ کے سینئر ایس پی بابو رام نے اپنی ٹیم کے ساتھ ریلی والے مقام کا جائزہ لیا اور ضلع پولیس کو کئی ضروری یدایات دی۔
اس دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایس پی بابو رام نے کہا کہ وزیر اعظم کی انتخابی ریلی میں حفاظتی انتظامات کو لیکر ہم نے جائزہ لیا ہے اور ریلی میں تقریباً 17000 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
اس ضمن میں بی جے پی کارکنان نے کہا ہے کہ وہ دس ہزار کرسیوں کا انتظام کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم سمیت وی آئی پی کے آنے سے لیکر جانے تک سخت حفاظتی انتظامات ہے، ضلع میں پہلے سے جتنے لوگ شک کے دائرے میں ہیں ان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
وہیں ریلی میں اسٹیج کے آس پاس جتنے لوگ شامل ہوں گے سبھی لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
وہیں ریلی میں شامل ہونے والے عوام کا داخل ہونے سے قبل تھرمل اسکریننگ کی جائے گی، ساتھ ہی جس دن ریلی ہوگی اس روز پورے شہر میں ناکہ بندی رہے گی اور ہجوم کم کرنے کے لیے ریلی والے دن پارٹی کے لوگ سبھی تحصیلوں میں اپنے وزیر اعظم کی ریلی کو ایل ای ڈی لگا کر دکھائیں گے۔