سوشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون 2020 کو خودکشی کی تھی۔
اس کے بعدسے اس خودکشی پر مسلسل بیان بازیاں چل رہی ہیں، پولیس کی جانب سے متعدد افراد سے اس ضمن میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں گذشتہ روز شیکھر سومن نے بالی ووڈ کے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے گھر پہنچ کر خراج عقیدت پیش کی تھی۔
اس موقع پر شیکھر سومن نے ان کے اہل خانہ سے مل کر انہی تسلی دی۔
اس کے ساتھ ہی شیکھر سومن نے بالی ووڈ کے بارے میں کہا کہ بالی ووڈ میں انڈرورلڈ کا زور چل رہا ہے۔
دارالحکومت پٹنہ کے راجیو نگر میں سوشانت سنگھ کی رہائش گاہ پہنچنے والے شیکھر سومن نے بتایا کہ فلمی صنعت انڈرورلڈ کی طرح ہے۔ یہ لوگ ہی زندگی بناتے اور خراب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کوئی اداکار آتا ہے انڈرورلڈ کے لوگ انہیں ہراساں کرنا شروع کردیتے ہیں۔
انہوں نے حسب ذیل باتیں بھی کہیں:
- سوشانت کی خودکشی کی سی بی آئی سے جانچ کرائی جانی چاہئے۔
- فلم انڈسٹری میں کاروبار کرنے والے زندہ رہ سکتے ہیں۔
- سوشانت نے یقیناً کسی ایسی چیز کی مخالفت کی تھی ، جس کی وجہ سے انہیں پریشان کیا گیا تھا۔
- فلم انڈسٹری کی نوعیت بدل گئی ہے۔ بالی ووڈ میں کچھ لوگ ہیں، جن کی رضامندی کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا ہے۔
- سوشانت سنگھ نے بغاوت کی اس کی وجہ سے انہیں خودکشی کرنی پڑی۔
- چھوٹی جگہ سے آنے والے ہونہار فنکاروں پر دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔
شیکھر سومن ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملنا چاہ رہے تھے، مگر کورونا وائرس کی وجہ سے وہ ان سے نہیں مل سکے۔