ریا چکرورتی کو منشیات کے معاملے میں این سی بی نے گرفتار کیا ہے۔ این سی بی مسلسل تین دن سے ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کررہی تھی۔
وہیں ریا چکرورتی نے اعتراف کیا ہے کہ 'وہ اپنے بھائی شویک سے منشیات منگواتی تھں۔'
ان کے تمام بیانات کو بطور ثبوت مانتے ہوئے این سی بی نے کارروائی کی ہے۔
ریا کی گرفتاری کو لے کر بہار پولیس کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا کہ 'ان کی گرفتاری سے ملک کی عوام میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سچائی کی جیت ہوئی ہے۔'
ڈی جی پی پانڈے نے کہا کہ 'بہار پولیس نے اپنی سطح سے جو بھی تفتیش کی ہے، اس کی رپورٹ سی بی آئی کو دے دی گئی ہے۔'
کیا گرفتاری کے بعد ریا چکرورتی کو بہار لایا جاسکتا ہے؟
اس سوال کے جواب میں ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا کہ 'بہار آنے کا کوئی معاملہ نہیں ہے کیونکہ بہار پولیس اس معاملے کی تحقیقات نہیں کررہی ہے۔ اگر ریا چکرورتی کا ڈرگ کنکشن ملتا ہے تو این سی بی بہار آسکتی ہے۔'
ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا کہ 'میں شروع ہی سے کہہ رہا ہوں سوشانت سنگھ معاملے میں یقینا کچھ نہ کچھ 'مسٹری' ہے۔ جو کچھ چھپایا جارہا ہے اب وہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔'
یہ بھی پڑھیں: بہار: اسمبلی انتخابات سے قبل کابینہ میٹنگ میں کیا فیصلہ ہوا
ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا کہ 'مجھے ریا چکرورتی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ سوشانت سنگھ کو انصاف ملے۔'