گیا: ریاستی سطح کا دوسرا تیر اندازی مقابلہ آج سے شروع ہوگیا ہے ۔ بہار کے مختلف اضلاع کے 252 کھلاڑی تیراندازی مقابلے میں شریک ہوئے ہیں ۔ تیراندازی کے فارمیٹ کے مطابق مختلف کیٹیگری ہیں ۔جس کے تحت کھلاڑی تیر اندازی میں اپنے نشانے کا تعاقب کریں گے ۔زیادہ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست میں آنے والے کھلاڑیوں کو نو اگست کو میڈل سے نوازا جائے گا، آخری دن مگدھ کمشنری کے آئی جی چھتر نیل سنگھ شامل ہوں گے اور کھلاڑیوں کو میڈل سے نوازیں گے۔
اس مقابلے کو بہار حکومت کے ہنر و ثقافت اور محکمہ کھیل کی طرف سے ضلع انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے ۔ نو اگست تک یہ کھیل مقابلہ ہوگا اور نو اگست کو ہی میڈل سے کھلاڑیوں کو نوازا جائے گا ۔ آج کے مقابلے میں پچاس میٹر کی تیر اندازی میں نربھے کمار سنگھ نے 295 ، پوائنٹ حاصل کیا جبکہ پچاس میٹر میں سکنڈ پوزیشن پر 288 پوائنٹ کے ساتھ انجنی کمار ، امیت کمار 266 پوائنٹ حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا۔
اسی طرح سنیئر انڈین رونڈ مرد میں ابھشیک کمار 312 پوائنٹ ، امیت کمار 303 پوائنٹ کے ساتھ دوسرا مقام اور انجنی کمار 287 پوائنٹ کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ہے ۔جبکہ سنیئر انڈین راونڈ لڑکیوں میں 30 میٹر میں ریچا سنہا 239 پوائنٹ، سوئٹی کماری 197 ، سونم کماری 146 پوائنٹ حاصل کر تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Flagged Off Rally بہار پولیس کی بائیک ریلی، عام لوگوں کے مسائل سے اعلیٰ عہدیداروں کو واقف کروایا جائے گا
یہ مقابلہ ان کھلاڑیوں کے لیے بہت اہم ہے جو تیر اندازی مقابلے میں اپنا مستقبل بنارہے ہیں ۔اس مقابلے میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلے کے لیے تیارکیا جائے گا ۔آج جن کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا ، انہوں نے کہا کہ وہ قومی چمپیئن شپ کے لیے تیاری کررہے ہیں، حکومت بہار کی طرف سے کھیل اور کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم اسکیم شروع کی گئی کہ ' میڈل لاو نوکری پاو ' سے ہم کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور کم سے کم نوکری کی خواہش میں بہتر کرنے کا حوصلہ ہوتا ہے .