ETV Bharat / state

کورونا وباء کے دوران چھٹ منانے کی ہدایات جاری

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 9:15 PM IST

چھٹ کا تہوار ریاست بہار کا مقبول ترین تہوار ہے، جس میں عقیدت مند گنگا کنارے یا آس پاس کی ندیوں کے گھاٹ پر جمع ہوکر ڈوبتے اور اگتے سورج کی پوجا کرتے ہیں۔ اور بھاگلپور میں واقع گھاٹوں میں اس کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

state government guidelines issued for chhath festival
کورونا وباء کے دوران چھٹ منانے کی ہدایات جاری

گھاٹوں کی صاف صفائی کی جا رہی ہے، لیکن کورونا وباء کے دوران اس تہوار کو کیسے منائیں؟ اس کے لئے ریاستی سطح پر عقیدتمندوں کے لئے ایک گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اسی سے متعلق آگاہ کرنے کے لئے بھاگلپور کے ڈی ایم پرنو کمار نے ایک پریس کانفرنس کی۔ اور لوگوں سے اپیل کی کہ زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں ہی اس تہوار کو منائیں اور اگر گنگا ندی یا کسی بھی ندی کے کنارے جمع بھی ہوتے ہیں تو سماجی دوری کا خیال رکھیں اور ندیوں میں ڈُبکی لگانے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے بیماری پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

اس پریس کانفرنس میں بھاگلپور کے سول سرجن ڈاکٹر وجئے کمار سنگھ، جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ اور مایا گنج اسپتال کے نوڈل افسر ڈاکٹر ہیم شنکر شرما بھی موجود تھے۔

جنہوں نے چھٹ تہوار میں لاپرواہی برتے جانے کی صورت میں اس کے انجام سے متنبہ کیا۔ ان لوگوں نے شہر کے لوگوں سے اپیل کی کہ ضلع انتظامیہ اور عوام کے تعاون سے بڑی مشکل سے ہم نے کورونا وبا پر قابو پایا ہے لیکن چونکہ اس موقع پر بڑے شہروں سے بھی لوگ تہوار منانے آتے ہیں اور بڑے شہروں میں کورونا دوبارہ تیزی سے پھیل رہی ہے، لہذا ہمیں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے تاکہ اس وبا کو دوبارہ پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں پر ہی اس تہوار کو منائیں خاص طور پر 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ اور دس سال سے کم عمر کے بچے گھاٹوں پر نہ جائیں۔

مزید پڑھیں:

ارریہ : چھٹھ تہوار کو لیکر گھاٹوں کی صفائی

ساتھ ہی گھاٹوں پر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرنا بھی ممنوع قرار دیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے سبھی لوگوں کو دو دو لیٹر گنگا کا پانی دستیاب کرانے کے لئے جگہ جگہ انتظامات بھی کئے ہیں تاکہ کوئی لوگوں کو گنگا ندی سے دور رکھا جائے۔ آپ کو بتا دیں کہ چھٹ تہوار جمعہ کے دن سے شروع ہوگا اور سنیچر کے دن ختم ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.