(موتیہاری) مشرقی چمپارن ضلع کے سکرہنا سب ڈویژن علاقے کی گوواباری سرحد سے ایس ایس بی کے جوانوں نے نیپال سے لائے جارہے آٹھ چائنیز ڈرون کیمروں کے ساتھ تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
جانکاری کے مطابق کنڈواچین پور تھانہ میں 26 جون کو گوواباری ایس ایس بی پوسٹ کے افسران کو نیپال سے ممنوعہ کچھ سامان اسمگل کرکے بھارت لانے کی جانکاری ملی تھی۔ جس کی بنیاد پر ایس ایس بی نے گشت بڑھادیا۔ گشت میں جانچ کے دوران ایک کار میں سوار تین نوجوانوں پر پولیس کو شک ہوا، جس پر جانچ کرنے پر ان کے پاس سے آٹھ ڈرون کیمرے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے تینوں اسمگلرس کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس معاملے ایس پی نوین چندر جھا نے بتایا کہ ڈرون برآمدگی معاملے کی ذمہ داری سکرہنا ڈی ایس پی کو دی گئی ہے۔ ایس پی کے مطابق پوچھ تاچھ میں اسمگلرس نے بتایا کہ شادی کے پروگرام میں ویڈیو گرافی کے لئے وہ نیپال سے ڈرون خرید کر لائے تھے۔
مزید پڑھیں: Darbhanga Blast: این آئی اے نے دربھنگہ پارسل دھماکہ کیس میں دو ملزمین کو گرفتار کیا
گرفتار کیے گئے لوگوں میں سیتامڑھی ضلع کا رہنے والا وکی کمار اور کنڈواچین پور تھانہ علاقے کا رہنے والا کرشنا نندن کمار اور راہل کمار ہے۔