ریاست بہار کے ضلع گیا میں سرحدی مسلح دستہ فورس(ایس ایس بی) کی 29 ویں بٹالین نے تعلیمی سفر پربچوں کو لیکر روانہ ہوئی۔ ایس ایس بی کی ٹیم نکسل متاثرہ علاقہ کے تیس بچوں کے ساتھ کولکاتہ روانہ ہوئی ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایس ایس بی سومت کمار نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس سفر میں ضلع گیا، نوادہ، اورنگ آباد، فتح پور، کالاپہاڑ، بی بی پھیشر اور دیگر نکسل متاثر علاقے کے بچے شامل ہیں۔
سفر کے دوران بچوں کا ہرطرح سے جوان خیال رکھتے ہیں ۔انہیں تاریخی وتعلیمی اداروں کا دورہ کرایا جاتا ہے۔
کمانڈنٹ آرکے سنگھ نے کہاکہ اس طرح کے سفر سے بچوں کو ہمارے تاریخی مقامات اور اچھے اداروں کودیکھنے کاموقع ملے گا۔ بچوں کی سیر و تفریح بھی انتہائی ضروری ہے۔ بچوں کو تعلیم میں تعاون کیا جارہا ہے تاکہ وہ پڑھ لکھ کر اپنا اور اپنے کنبہ کا نام روشن کرسکے۔
اس موقع پر کمانڈنٹ راجیش کمار سنگھ، ڈپٹی کمانڈنٹ وکرم سنگھ، ڈپٹی کمانڈنٹ اروند کمار، اسسٹنٹ کمانڈنٹ رنجیت کمار سنگھ، سنتوش کمار سمیت مسلح بارڈر فورس کے جوان موجود تھے۔