ETV Bharat / state

Urdu Competition in Bhagalpur بھاگلپور میں طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریری مسابقہ - Urdu speech Competition

بھاگلپور میں اردو طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامی تقریری مسابقے کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے دوسرے دن تقریری مسابقے میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبا کو مرتنجے کمار کے ہاتھوں خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ Urdu speech Competition in Bhagalpur

اردو طلبا کے لیے تقریری مسابقہ کا اہتمام
اردو طلبہ کے لیے تقریری مسابقہ کا اہتمام
author img

By

Published : Oct 1, 2022, 5:19 PM IST

Updated : Oct 1, 2022, 6:14 PM IST

بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور میں اردو ڈائریکٹوریٹ ،بہار پٹنہ کی ہدایت پر اور اردو زبان سیل کے زیراہتمام مسلم مائناریٹی کالج میں طلبا کے لیے اردو میں دو روزہ تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے دوسرے دن تقریری مسابقے میں اول تا سوم آنے والے طلباء کو ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹر مرتنجے کمار کے ہاتھوں خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ شرکاء کو توصیفی اعزازات بھی دیے گئے۔ اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مرتجنے کمار نے اردو کے تعلق سے مایوسی کا اظہار کرنے والوں کی باتوں کو درکنار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل بھی نہیں لگتا ہے کہ اردو زبان کو کوئی خطرہ لاحق ہے، بلکہ انہیں امید ہے کہ اردو اپنی چاشنی کو بدولت مزید لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے لہذا اس زبان کا مزید فروغ ہوگا۔ Urdu speech Competition in Bhagalpur

پروگرام میں مہمان اعزازی کے طور پر شریک مونگیر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے اس تقریری مقابلے میں بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریری مقابلے میں 55 بچوں نے شرکت کی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اردو زبان کے تعلق سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اردو کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اردو کو محض زبان ہی نہیں بلکہ تہذیب کا علمبردار قرار دیا۔ اس تقریری مقابلے میں انعامات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے خوشی کا اظہار کیا اور اردو ڈائریکٹوریٹ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اردو ڈائریکٹوریٹ پٹنہ کے زیر اہتمام ہر سال طلباء کے تقریری مسابقے کا اہتمام کیا جاتا ہے، اور اول تا سوم آنے والے طلباء کو ایک مختص رقم دی جاتی ہے۔ اس موقع پر اردو زبان سیل کے ملازمین اور مترجم موجود تھے جن میں ڈاکٹر حبیب مرشد خان، شبیر عالم ،افشاں جبیں، شاہ نہال اختر ،کلیم آزر،جمیل اختر، مہ جبیں، توقیر عالم، مہرالنساء ،ناہید کشور، جتندر کمار، کلیم الدین، فرحت بانو وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ Urdu speech Competition in Bhagalpur

یہ بھی پڑھیں : Miscreants Arrested in Bhagalpur بھاگلپور میں خصوصی مہم میں چالیس بدمعاش گرفتار

Last Updated : Oct 1, 2022, 6:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.