ETV Bharat / state

امارت شرعیہ کی ایک صدی مکمل ہونے پر نائب امیر شریعت سے خصوصی گفتگو - ارریہ ای ٹی وی بھارت خبر

امارت شرعیہ کا قیام جن عظیم مقاصد کے لیے ہوا ان میں اقامت دین کے ساتھ شرعی احکام کا اجرا، نفاذ اور مسلمانوں کو کلمہ وحدہ کی بنیاد پر متحد رکھنا ہے۔

نائب امیر شریعت سے خصوصی گفتگو
نائب امیر شریعت سے خصوصی گفتگو
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 11:05 PM IST

امارت شرعیہ اپنے نصیب العین سے کبھی غافل نہیں ہوا، یہی وجہ ہے کہ ہر زمانے کے امراء شریعت نے مسلمانوں کو دینی و ملی رہنمائی کرتے رہے۔ آج بھی امارت شرعیہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چل کر فکر امارت پر گامزن ہیں۔ جس بنیاد پر امارت شرعیہ کا قیام عمل میں آیا وہ ہمارے سامنے سرفہرست ہے۔

نائب امیر شریعت سے خصوصی گفتگو

مذکورہ خیالات کا اظہارِ امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب امیر شریعت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی نے امارت شرعیہ کے سو سال مکمل ہونے پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی۔

مولانا شمشاد رحمانی نے کہا کہ امارت شرعیہ اپنی گراں قدر خدمات کے ساتھ ایک صدی کا لمبا سفر طے کر چکا ہے، اس دوران امارت شرعیہ نے کئی بڑے اہم کام انجام دئے، امارت شرعیہ آج صوبہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ ہی نہیں بلکہ عالمی پیمانے پر جانا جاتا ہے، امارت کے اندر کئی شعبہ ہے- جو اس وقت سرگرم ہیں ان میں شعبہ تبلیغ، شعبہ تنظیم، شعبہ تعلیم مذہبی و عصری، شعبہ افتا، شعبہ قضا، شعبہ خدمات، شعبہ نشر و اشاعت، شعبہ بیت المال، شعبہ ریلیف فنڈ، شعبہ امور مساجد وغیرہ ہیں۔

مزید پڑھیں :نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی کا پیغام، امت مسلمہ کے نام

مولانا شمشاد رحمانی نے صوبہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے مسلمانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امارت شرعیہ ملت کا دھڑکتا دل ہے، اس ادارہ سے لوگوں کا جو قلبی تعلق ہے وہ قابل قدر ہیں. جس طرح سے دینی، ملی، شرعی معاملات میں امارت شرعیہ عوام کی رہنمائی کرتا آ رہا ہے انشاءاللہ آگے بھی کرتا رہے گا۔
نائب امیر شریعت نے ای ٹی بھارت کے نمائندہ سے اس موقع پر خاص بات چیت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.