ETV Bharat / state

گیا: ڈپٹی میئر کی صحتیابی کے لیے خصوصی پوجا

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 12:27 PM IST

گیا کے ڈپٹی میئر موہن شریواستو کی صحتیابی کے لیے خصوصی پوجا کی گئی۔ ڈپٹی میئر اور انکے گھر کے افراد کورونا انفیکشن سے متاثر ہیں۔

گیا: ڈپٹی میئر کی صحت یابی کے لیے خصوصی پوجا

ریاست بہار کے ضلع گیا میونسپل کارپوریشن کے میئر گنیش پاسوان نے ڈپٹی میئر کی صحتیابی کے لیے خصوصی پوجا کی۔ منگلا گوری مندر میں کی گئی خصوصی پوجا میں کارپوریشن کے متعدد کاونسلر شامل ہوئے۔

گزشتہ دنوں کورونا ٹیسٹ رپورٹ میں ڈپٹی میئر کی رپورٹ پائی گئی تھی، جس کے بعد انہیں بودھ گیا میں آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ان کے رشتے دار سمیت گارڈ کی بھی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی تھی۔

ڈپٹی میئر کی صحتیابی کے لیے مسلسل پوجا اور دعا ہورہی ہے۔ بدھ کو میئر گنیش پاسوان اور انکے ساتھیوں نے بھی خصوصی پوجا کی ہے۔

میئر گنیش پاسوان نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے۔گیا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر اس وبا کے دوران مسلسل گیا کے باشندوں کی خدمت میں لگے رہے اور وہ اس دوران خود اس انفیکشن سے متاثر ہوگئے۔

ان کے گھر کے متعدد افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، مندر کے پجاری نے کہا کہ دوا کے ساتھ دعا بھی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں کورونا کے مسلسل واقعات بڑھ رہے ہیں، ضلع میں متاثرین کی تعداد دو سو سے زائد پہنچ گئی ہے۔ وائرس کی زد میں سرکاری محکموں کے حکام اور سیاسی رہنما بھی آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.