ETV Bharat / state

چھپرہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی سے خاص بات چیت - vice chancellor of chhapra university

اعلیٰ تعلیم کے معیار میں کمی ملک کے لیے بڑی حد تک ایک تشویشناک بات ہے حالانکہ حکومت بھی اعلیٰ تعلیم کے لیے اتنا بجٹ مختص نہیں کر رہی ہے جتنے کی ابھی ضرورت ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 9:01 AM IST

ریاست بہار کی معروف جئے پرکاش یونیورسٹی جسے چھپرہ یونیورسٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، چند دنوں قبل ہی ڈاکٹر فاروق علی کو اس یونیورسٹی کا وائس چانسلر منتخب کیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران ڈاکٹر فارق علی نے بتایا کہ 'اگر موجودہ وسائل کا صحیح ڈھنگ سے استعمال کیا جائے تو تعلیم کے معیار میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔'

وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی سے خاص بات چیت

نومنتخب وائس چانسلر نے کہا کہ 'اس بات کو سبھی بخوبی جانتے اور سمجھتے ہیں کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی ملک و سماج کی ترقی نہیں ہوسکتی لیکن ہم ابھی تک اقلیتی طبقے کے لوگوں کو یہ باور کرانے میں ناکام رہے ہیں کہ تعلیم ایک طرح کی سرمایہ کاری ہے جس سے نفع حاصل کرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔'

انھوں نے مزید کہا کہ اقلیتی طبقے کے لوگ خاص طور پر مسلمان اس سرمایہ کاری سے فوری ریٹرن کی توقع رکھتا ہے اور اس طبقہ کی تعلیم سے دور ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کیونکہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دینے کے بجائے چھوٹے موٹے کاموں میں لگا دیتے ہیں جس کا نقصان معاشرے و طبقے کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے لہذا تعلیم کی طرف اب خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ بھاگلپور کے تلکا مانجھی یونیورسٹی سے پروفیسر کے عہدہ سے سبکدوش ہونے کے بعد ڈاکٹر فاروق علی کو بی این منڈل یونیورسٹی کا چانسلر بنایا گیا تھا جہاں انہوں نے شاندار کام کیا اور ان کی اس بہتر کارکردگی کی بنأ پر اب انہیں جئے پرکاش یونیورسٹی (چھپرہ) کا وائس چانسلر منتخب کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.