ہمارے نمائندہ سے بات چیت میں پپو یادو نے کہا کہ آر آیس ایس 2022 تک چین کی طرز پر ون نیشن ون ووٹنگ کا نظام نافذ کرتے ہوئے جمہوریت اور ہماری آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اس لیے یہ لڑائی ملک کے لیے انتہائی اہم ہے۔
پپو یادو نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو نوکری نہیں دیں گے، ان کو ڈیٹینشن سنٹر میں ڈال دیں گے۔ وہ لوگ مسلمانوں کو صرف اپنی سیاست کے لیے ٹارگیٹ کر رہے ہیں۔ لیکن اس ملک کا خمیر ایسا نہیں ہے۔ یہاں کثرت میں وحدت ہے۔ ہمارا سماج تمام طبقات سے مل جل کر بنا ہے اور سب ساتھ رہتے ہیں۔ ان کی یہ منافرت والی سیاست زیادہ دنوں تک نہیں چلے گی۔