ETV Bharat / state

سڑک حادثوں کو روکنے کے لیے شعبہ ٹرانسپورٹ کی خصوصی مہم - بھاگلپور میں شعبہ ٹرانسپورٹ کی مہم

بھاگلپور میں واقع سرکاری بس اسٹینڈ کے احاطہ میں ڈرائیوروں کیلئے ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ڈرائیوروں کو تربیت دی گئی کہ گاڑی چلاتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے، ساتھ ہی ایس ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ نے ڈرائیوروں کو حادثہ کی صورت میں زخمیوں کو کس طرح اسپتال تک لے جانے کا انتظام کیا جائے اس کا موک ڈرل بھی کرکے بتایا۔

سڑک حادثوں کو روکنے کے لیے شعبہ ٹرانسپورٹ کی خصوصی مہم

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 1:26 PM IST

ریاست بہار میں سڑک حادثوں کو روکنے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے 'سڑک سیکورٹی مہینہ' منایا جا رہا ہے۔ اسی کے تحت بھاگلپور میں بھی سڑک پر با حفاظت سفر کرنے اور محفوظ طریقہ سے گاڑی چلانے کی ترغیب دینے کے لئے سرکاری سطح پر مختلف طرح کے پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔

اسی کڑی میں پیر کو بھاگلپور میں واقع سرکاری بس اسٹینڈ کے احاطہ میں ڈرائیوروں کیلئے ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں ڈرائیوروں کو تربیت دی گئی کہ گاڑی چلاتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے، ساتھ ہی ایس ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ نے ڈرائیوروں کو حادثہ کی صورت میں زخمیوں کو کس طرح اسپتال تک لے جانے کا انتظام کیا جائے اس کا موک ڈرل بھی کرکے بتایا۔

سڑک حادثوں کو روکنے کے لیے شعبہ ٹرانسپورٹ کی خصوصی مہم

اس موقع پر محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے ڈرائیوروں کے آنکھوں کی مفت جانچ کے لئے کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑی تعداد میں ڈرائیوروں نے اپنی آنکھوں کا چیک اپ کرایا۔ اس سے پہلے اس پروگرام کا افتتاح بھاگلپور کے ڈی ایم سبرت کمار سین اور ضلع ٹرانسپورٹ افسر محمد فیروز خان نے شمع روشن کرکے کیا۔

پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے 'سڑک سورکشا' کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ جو گاڑی چلا رہا ہے اگر وہ ٹریفک قانون پر عمل کرے اور اس کی صحت بہتر رہے تو سڑک حادثوں کی تعداد میں انتہائی کمی لائی جاسکتی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں میں اس کے تئیں بیداری پیدا کی جائے اسی غرض سے اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بس اڈوں کی تزئین کاری کا بھی اعلان کیا ہے۔

ہر سال سڑک حادثے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں جاتی ہیں یا زخمی ہوتے ہیں اور ان حادثوں کے پیچھے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی بھی ایک اہم وجہ ہوتی ہے لہذا ٹرانسپورٹ شعبہ کی طرف سے چلائی جا رہی اس بیداری پروگرام قابل ستائش ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.