ETV Bharat / state

یکم تا دس محرم تک فاتحہ کا خاص اہتمام - گیا نیوز

گیا میں امام عالی مقام سیدنا امام حسین علیہ السلام کی یاد میں حسب روایت مجلس منعقد ہورہی ہے۔ گھروں میں قرآن کی تلاوت کے ساتھ ذکر و اذکار کیے جارہے ہیں۔ اہتمام کے ساتھ نذر و نیاز کا بھی سلسلہ یکم محرم سے جاری ہے۔

یکم محرم سے دس محرم تک فاتحہ کا خاص اہتمام ہوتا ہے

author img

By

Published : Aug 30, 2020, 10:35 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بھی محرم کی پہلی تاریخ سے ہی نذر و نیاز کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

یہاں امام حسین علیہ السلام کی نیاز کے لئے مخصوص پکوان بنائے جاتے ہیں، اس میں میٹھے و نمکین لذیذ پکوانوں کے ساتھ یہاں کا روٹ بڑا مشہور ہے۔

یکم محرم سے دس محرم تک فاتحہ کا خاص اہتمام ہوتا ہے

روٹ آٹے کا ہوتا ہے اور اسے خالص گھی میں بنایا جاتا ہے اور دیگر چیزیں اس میں پڑتی ہیں۔

گھر کی خواتین گھنٹوں محنت کے بعد فاتحہ کے لئے یہ پکوان تیار کرتی ہیں اور اس کے بعد اسے تبرک کے طور پر عقیدت مندوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔

شربت اور پانی کی بھی عقیدت مندوں کے گھروں میں فاتحہ ہوتی ہے، حسب لیاقت عقیدت مند نذرونیاز کا اہتمام کرتے ہیں۔

مولانا سید عفان جامی ناظم اعلیٰ جامعہ برکات منصور نے اپنے گھر میں فاتحہ کے خصوصی اہتمام کے موقع پر کہا کہ امام عالی مقام کی بارگاہ میں پوری دنیا عقیدت و محبت کا نذرانہ پیش کر رہی ہے اور یہ سلسلہ رہتی دنیا تک قائم و دائم ہوگا۔

محرم کا مہینہ کئی معنوں میں اہم اور پاکیزہ و معتبرک مہینہ ہے، دسویں محرم یعنی کہ عاشورہ کے دن اسلامی تاریخ میں کئی اہم واقعات رونما ہوئے ہیں، نواسۂ رسول حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام نے اسلام کی حقانیت اور اسلام کی حفاظت وبقاء کی خاطر جام شہادت نوش فرمایا۔

انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے دن قرآن کی تلاوت، ذکر و اذکار کے ساتھ نذرونیاز کا اہتمام خصوصی طور سے مسلمان کریں، امام عالی مقام کی بارگاہ کی سچی محبت وعقیدت اپنے دل میں رکھیں اور صوم وصلاة کے پابند ہوں، شریعت مطہرہ پر عمل پیرا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.