ETV Bharat / state

Caste Census In Bihar 'نتیش حکومت کلال برادری کو بنیا بتا کر مسلم آبادی کی فیصد کو دبانا چاہتی ہے' - ریاست بہار میں ذات پر مبنی گنتی

بہار میں ذات پر مبنی اعداد وشمار کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے لیکن اس میں مسلم برادریوں کی ایک برادری کلال عراقی کو مذہبی زمرے میں مسلم سے باہر دیکھا گیا ہے۔ اس برادری کو ہندوؤں کی برادریوں کے زمرے میں شامل کر قریب 20 برادیوں کی تعداد بتائی گئی ہے اب کلال عراقی برادری نے مخالفت درج کرانا شروع کردیا ہے۔

Etv Bharatنتیش حکومت کلال برادری کو بنیا بتا کر مسلم آبادی کی فیصد کو دبانا چاہتی ہے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 6:06 PM IST

نتیش حکومت کلال برادری کو بنیا بتا کر مسلم آبادی کی فیصد کو دبانا چاہتی ہے

گیا:ریاست بہار میں ذات پر مبنی گنتی کے جاری کردہ اعداد و شمار میں مسلم آبادی کی ایک برادری ' کلال عراقی ' پر کنفیوژن پیدا ہوگیا ہے کیونکہ اس برادری کو ہندو آبادی کی مختلف برادریوں کے ساتھ منسلک کرکے اس کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس میں یہ کہ کلال عراقی کے آگے پیچھے مذہب واضح نہیں ہے۔ اب کلال عراقی برادری کے معزز حضرات اور سیاسی رہنماؤں نے حکومت سے صورتحال واضح کرنے کی مانگ کی ہے کہ حکومت کلال عراقی برادری کی آبادی اور فیصد الگ سےجاری کرے۔

محکمہ شماریاتی اس پر جلد غور کرے ، کلال عراقی برادری اس حوالہ سے اگلے دو تین دنوں میں ایک بڑا اجلاس کر کلال عراقی برادری کی آبادی فیصدکے کنفیوژن پر تبادلہ خیال کرے گی اور اس میں لیے گئے فیصلے کی روشنی میں حکومت کے خلاف احتجاج بھی کیا جائے گا۔اس کشمکش اور تذبذب پر کلال برادری کے بڑے رہنماء اور گیا کے وارڈ نمبر 21 کے وراڈ کونسلر نیئر احمد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ اعداد و شمار جلدبازی میں حکومت نے جاری کردیا ہے۔ان کی برادری کلال عرقی کی آبادی کو بنیا ،ٹھٹھیرا ، پنارسی ، مودی ، کلوار سمیت قریب 20 برادریوں سے جوڑ کر تعداد جاری کی گئی ہے۔اس میں قریب 20 برادریوں کو ملاکر آبادی 30 لاکھ 26 ہزار 912 بتائی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کی فیصد 2.3155 فیصد ہے لیکن سوال یہ کہ مسلم آبادی کی ایک اہم برادری جسکی تعداد خاصی ہے باوجودکہ اس برادری کو دوسری برادریوں سے منسلک کر اسکے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں، کلال عراقی کی تعداد کیا ہے یہ واضح نہیں ہے ، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ مذہب واضح نہیں کیا گیا ہے ، مثال کے طور پر کچھ ایسی برادریاں ہیں جو ہندو اور مسلم دونوں میں ہیں لیکن ان برادریوں کی تعداد فیصد کے ساتھ برادری کے نام کے آگے مذہب لکھاگیا ہے۔

کیا مسلم فیصد کم دیکھانا ہے مقصد
کلال عراقی کو مسلم مذہب میں شمار نہیں کیے جانے کا معاملہ طول پکڑ سکتا ہے ، کیونکہ یہ صرف برادری کا معاملہ نہیں بلکہ ایک مذہب سے جڑا ہوا بھی معاملہ ہے ۔ اس حوالے سے بہار کے نامور سیاسی تجزیہ نگار سراج انور نے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بیشک ذات پر مبنی سروے سے صوبہ بہار کی سیاست میں زبردست تبدیلی رونما ہونے والی ہے۔مگر اس سروے میں بھی کافی جھول ہے۔ جس سے مسلمانوں کی کئی برادریاں ناخوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Urdu Literature in Gaya ضلع گیا کو اردو ادب میں بھی نمایاں مقام حاصل ہے

انہوں نے کہاکہ کلال /عراقی برادری کے ساتھ تو پوری طرح ناانصافی برتی گئی ہے۔اس برادری کا سروے میں نام و نشان مٹ گیا ہے جبکہ انصاری کے بعد یہ دوسری بڑی مسلم آبادی ہے ۔کلال/عراقی کی کتنا فیصد آبادی ہے اس کا پتہ ہی نہیں چل رہا ہے۔اگر کلال کا فیصد مسلمانوں کی کل آبادی میں جوڑ دیا جائے تو بہار میں مسلمانوں کی آبادی 17.7088 نہیں بلکہ 19 فیصد کے قریب پہنچ جائے گی۔حکومت کو چاہئے کی کلال کو بنیا زمرے سے نکال کر مسلم ذاتی میں شمار کرے۔

کلال عراقی برادری بھی گنتی میں ہوئی تھی شامل

سماجی کاموں میں دلچسپی رکھنے والے کلال برادری کے سماجی رہنماء تمیم الدین حنبل نے اس کو ایک سازش بتاتے ہیں ، انہوں نےکہا ایسا نہیں ہے تو نتیش اور تیجسوی حکومت اس پر روشنی ڈالے ، صورتحال تو واضح ہونی چاہیے ، اگر شماریاتی محکمہ کی غلطی ہے تو اس میں سدھار کر کلال عرقی برادری کی آبادی کے ساتھ مسلم فیصد پھر سے جاری کرے ، انہوں نے کہاکہ دس اگست 2023 کو گنتی کرنے سرکاری اہلکار انکے گھر پرآئے تھے ، پہلے فیز اور دوسرے فیز دونوں میں آئے تھے ، ہم نے برادری کے کالم میں کلال اور مذہب کے کالم میں اسلام لکھا تھا لیکن اب اس برادری کو ہندوں کی برادری میں شامل کرکے تعداد بتائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.