ETV Bharat / state

داماد کے حملے میں ساس زخمی - Attack on father-in-law in a domestic dispute

گھریلو تنازعہ میں ایک داماد نے ساس سسر پر چاقو سے حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کر دیا۔

داماد نے ساس پر چاقو سے حملہ کیا
داماد نے ساس پر چاقو سے حملہ کیا
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 9:36 PM IST

ریاست بہار میں گیا کے کوتوالی تھانہ علاقے میں ہوئے گھریلو تنازعہ میں ایک داماد نے ساس سسر پر چاقو سے حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کر دیا۔ موقع پرموجود مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج کے لئے جے پرکاش نارائن ہسپتال میں داخل کرایا ۔

اس سلسلے میں زخمی وجے ٹھاکر کی بیٹی نشو شرما نے بتایا کہ اس کی شادی تقریبا تین سال قبل امت کمار عرف انشو شرما کے ساتھ ہوئی تھی۔ شادی کے بعد امت مسلسل مارا پیٹا کرتا تھا، اس سے تنگ آکر وہ اپنے والد کے گھر واپس چلی آئی۔

داماد نے ساس پر چاقو سے حملہ کیا۔ویڈیو

اس دوران گزشتہ رات امت اپنے بھائی کے ساتھ میرے گھر پہنچا اور کسی بات کو لے کر ساس اندو دیوی سے بحث کرنے لگا ،تبھی معاملہ بڑھتا دیکھ امت نے ساس اندو دیوی کے گلے پرچاقو سے وار کرکے زخمی کر دیا۔

شوروو غل کی آواز سن کر بیچ بچاؤ کرنے پہنچی بیوی پر اورمکان مالک پر بھی امت نے وار کردیا جس سے دونوں زخمی ہو گئے۔

اس تعلق س اندو دیوی کے اہل خانہ نے داماد کے خلاف کوتوالی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرایا ہے جس کے بعد پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے مسلسل چھاپے ماری کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.