ETV Bharat / state

Solar Energy Supply At Bankey Bazar بانکے بازار میں سولر کی بجلی ایک ہزار دوکانوں میں ہوگی سپلائی - بہار اردو نیوز

گیا ضلع کے دیہی بازار میں سولر لائٹ سے بجلی پیدا کرکے دوکانوں میں سپلائی کی جائے گی اس کے لیے باضابطہ چالیس کلو میگا واٹ کا سولر پلانٹ نصب کیا گیا ہے اور آئندہ ماہ سے سولر کی بجلی کی سپلائی شروع ہوجائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 10:22 AM IST

Updated : Apr 30, 2023, 10:55 AM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں بجلی کے متبادل کے طور پر سولر لائٹ کا استعمال شروع ہوگیا ہے اور یہ کسی ایک گھر یا دوکان میں نہیں بلکہ ضلع کے بلاک بانکے بازار کے دیہی مارکیٹ کی دوکانوں ومکانوں میں سولر لائٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کا استعمال ہوگا۔ یہاں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ سولر لائٹ متبادل بجلی نہیں بلکہ بنیادی بجلی ہے اور یہ ہمارے لیے ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ یہاں بانکے بازار مارکیٹ میں 1000 چھوٹی وبڑی دوکانیں ہیں یہاں بانکے بازار کے جوندھی محلہ میں 40کلومیگاواٹ کا سولر پلانٹ لگایا گیا ہےاسے ایک نجی کمپنی ' ہسک ' نے لگایا ہے توقع ہے کہ مئی ماہ تک ایک ہزار دوکانوں سمیت مکانات میں بجلی ملناشروع ہوجائے گی سولرلائٹ سے بجلی پیدا کرکے چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی اور جولوگ بجلی کی کٹوتی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان تھے اب ان سے انہیں نجات مل جائے گی۔

اس حوالے سے بانکے بازار کے ایک دوکاندار محمد نصیب نے بتایاکہ بانکے بازار میں چوبیس گھنٹے بجلی کی سپلائی نہیں تھی کنکشن یا کسی اور مسائل کے لیے بجلی محکمہ کے دفتر کا چکر کاٹنا پڑتا تھا اب اس سے نجات حاصل ہوگی اور ساتھ ہی کم قیمت بھی ہوگی کمپنی کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ ریچارج ایبل سسٹم ہوگا 350روپے سے ریچارج شروع ہوگا اور ایک ہزار روپے تک ہوگا اس سے کسی بھی چیز کا استعمال کیا جاسکتا ہے اس سے انہیں خطرہ بھی کم ہے جبکہ ایک اور دوکاندار شرون نے کہاکہ بانکے بازار بڑی مارکیٹ ہے لیکن ہے دیہی علاقے کی بازار سبھی طرح کی دوکانیں ہیں صرف بجلی کی فراہمی کا معاملہ ٹھیک نہیں تھا سولر پلانٹ لگ گیا ہے توقع ہے کہ اگلے ماہ سے سپلائی کا نظام بحال ہوجائے کنیکشن کس طرح دیا جائے گا اسکا علم نہیں ہے لیکن ہر طرح دوکان تک پول کے ذریعے تار پہنچا دیا گیا ہے ہم لوگوں کے لیے بڑی آسانی ہوگی ۔

دوکانداروں کو انتہائی کم قیمت پر بجلی فراہم کی جائے گی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کمپنی کرے گی اور دکاندار اس سے اے سی مل پنکھے پانی موٹر اور دیگر برقی آلات کے استعمال کر سکتے ہیں پوری مارکیٹ میں بجلی کے کھمبے لگا دیے گئے ہیں اور چند روز میں کنکشن کا کام شروع ہو جائے گا ۔ اس حوالے سے ہسک کمپنی کے پراجیکٹ منیجر سومیت کمارنے فون پر گفتگو کرتے ہوئے نمائندہ کو بتایا کہ بانکے بازار میں لگائے جانے والے سولر پلانٹ سے 40 کلو واٹ بجلی پیدا کی جائے گی جس کی وجہ سے مارکیٹ کے تمام دکانداروں کو بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے اس سے عوام کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی اس کے لیے بہت کم پیسے لیے جائیں گے اس میں لوگوں کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ ہر ماہ کم از کم 350روپے کا ریچارج کرائیں دوسرے مرحلے میں یہاں مکانوں میں بھی بجلی فراہم ہوگی اس میں مکمل پری پیڈ میٹر نصب کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: Sold Jewelry For Borewell گیا میں پڑوسیوں نے پانی نہیں دیا تو زیورات بیچ کر لگوایا بورویل

Last Updated : Apr 30, 2023, 10:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.