ETV Bharat / state

سماجی تحفظ پنشن کی رقم میں نہیں ہوگا اضافہ : نتیش کمار - نتیش کمار

کانگریس کے مدن موہن جھا اور پریم چندر مشرا کے توجہ دلاﺅ نوٹس کا سماجی فلاح کے وزیررام سیوک کے جواب کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہاکہ ریاستی سطح پر ضعیف العمری پنشن منصوبہ چلایاجارہا ہے ۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار
author img

By

Published : Jul 24, 2019, 7:19 AM IST

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہاکہ سماجی تحفظ پنشن رقم میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
اس میں فی ماہ 400 روپئے دینے کا نظم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہار پسماندہ ریاست ہے اس کے باوجود وہ لوگوں کی کچھ نہ کچھ مدد کرنا چاہتا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ سبھی طبقہ کے ساٹھ سال کی عمر والے سبھی افراد کو ضعیف العمری پنشن کا فائدہ دیاجارہا ہے جو کسی اور پنشن منصوبہ کا فائدہ نہیں لے رہے ہیں۔ اس منصوبہ کو اس سال مارچ سے شروع ہونا تھا لیکن لوک سبھا انتخاب کی وجہ سے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے سے تاخیر ہوئی ہے ۔ اس ماہ سے اسے نافذکر دیاجائے گا۔
مسٹر نتیش کمار نے مزید کہاکہ اس منصوبہ سے 36 لاکھ لوگوں کو فائدہ ملے گا اور اس کے لئے اٹھارہ سو کروڑ روپئے کی اضافی رقم کی ضرورت ہوگی ۔ بہار کی جو معاشی حالت ہے اسے دیکھتے ہوئے اس منصوبہ کو نافذ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہار کا مقابلہ ہریانہ ، تمل ناڈو ، آندھر پردیش اور تیلنگانہ جیسی ترقی یافتہ ریاستوں سے نہیںکیاجانا چاہئے ۔ بہار میں فی شخص آمدنی 38800 روپے کے آس پاس ہے ۔ جو قومی اوسط سے کافی کم ہے ۔ وہیں ہریانہ ، تمل ناڈو اور آندھر پردیش کی کی فی شخص آمدنی قومی وسط سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ریاست کی مالی حالت کو بھی دیکھنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ بہار جیسی غریب ریاست میں یہ احساس ہے اور علامتی طور مدد کی جارہی ہے ۔ بہار پسماندہ ریاست ہے اور آمدنی کم ہے ۔ دھیرے۔ دھیرے ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنشن کے طور پر 400 روپئے ملنے سے ضعیف العمر اشخاص کو عزت ملے گی اور میاں ۔ بیوی ہیں تو دونوں کو آٹھ سو روپئے ملیںگے ۔
اس پر سماجی فلاح کے وزیر رام سیوک سنگھ نے کہاکہ پینشن ادائیگی عمل پوری طرح سے شفافیت پر مبنی ہے ۔ سماجی تحفظ پنشن منصوبہ کے تحت پنشن یافتوں کو ان کے نام سے کھولے گئے بینک کھاتے میں ادائیگی کئے جانے کا نظم ہے۔ اس کےلئے آدھار کارڈ پر مبنی ادائیگی ریاست میں نافذ نہیںہے ۔ انہوںنے کہاکہ ریاست میں سبھی سماجی تحفظ پنشن منصوبو ںکے تحت دیگر ریاستوں کے مقابلے میں پنشن یافتگان کی تعداد زیادہ ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.