ETV Bharat / state

ارریہ میں چھ نئے کورونا مریضوں کی تصدیق

author img

By

Published : May 26, 2020, 4:29 PM IST

کورونا پازیٹو مریض ارریہ کے سکٹی میں ایک، جوکی ہاٹ میں ایک، رانی گنج میں ایک اور بھرگامہ بلاک میں تین مریض پائے گئے ہیں۔ ایک ساتھ چھ مریضوں کے ملنے سے ضلع کی عوام میں ایک بار پھر سے دہشت کا ماحول ہے۔

ارریہ میں چھ نئے کورونا مریضوں کی تصدیق
ارریہ میں چھ نئے کورونا مریضوں کی تصدیق

ریاست بہار کے ارریہ میں گزشتہ دنوں کورونا مریضوں کی صحتیابی کے بعد ضلع انتظامیہ و عوام نے راحت کی سانس لی تھی مگر آج ایک ساتھ چھ کورونا پازیٹو مریض سامنے آئے ہیں۔ جس سے ضلع انتظامیہ ایک بار پھر سے حرکت میں نظر آ رہی ہے۔

کورونا پازیٹو مریض ارریہ سکٹی میں ایک، جوکی ہاٹ میں ایک، رانی گنج میں ایک اور بھرگامہ بلاک میں تین مریض پائے گئے ہیں۔ ان مریضوں کے ملنے سے ضلع کی عوام میں ایک بار پھر سے دہشت کا ماحول ہے۔

اس بابت آفات آفیسر شمبھو کمار نے ضلع میں چھ کورونا پازیٹو مریض کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'درمیان میں ارریہ ضلع کورونا سے مکمل طریقے سے آزاد ہو گیا تھا مگر آج پھر چھ مریض پائے گئے ہیں جنہیں ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔'

وہیں اس معاملے میں نوڈل آفیسر روی پرساد نے کہا کہ 'باہر سے آنے والے مزدوروں کے چودہ دنوں کے کورنٹائن کے بعد بھی ایسے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ سینٹر پر پہلے سے زیادہ حفاظتی دستہ مہیا کرایا جائے گا۔ ہمیں پہلے سے زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.