ETV Bharat / state

سیوان میں دل دہلا دینے والا واقعہ، صحافی کو زندہ جلایا گیا - mistress was burnt to death

بہار کے سیوان میں ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سیوان ضلع میں اترپردیش کا ایک صحافی اپنی معشوقہ سے ملنے پہنچا تو گھر والوں ںے مبینہ طور پر پٹرول ڈال کر اسے جلا دیا جہاں صدر ہسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

Siwan: A journalist who reached to meet his mistress was burnt to death
سیوان: معشوقہ سے ملنے پہنچے صحافی کو زندہ جلا کر قتل
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 10:12 AM IST

سیوان ضلع میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں جمعہ کے روز زندہ جلانے کے دوران زخمی ہوئے صحافی کی دیر شام موت ہوگئی۔ ضلع کے ایم ایس نگر تھانہ حلقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

جہاں نوجوان صحافی کو عشق کے چکر میں زندہ جلا دیا گیا تھا۔ جلانے کے بعد علاج کے لئے پولیس نے صدر ہسپتال میں بھرتی کرایا تھا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

مقتول عاشق کے پاس سے پریس کا کارڈ ملا ہے جس سے اس کی پہنچان یوپی کے جالون ضلع کے ارئی علاقے کے رہنے والے رامو کے طور پر ہوئی ہے۔

جانکاری کے مطابق مقتول نوجوان کنہولی گاؤں کے دھنیسر رام کے گھر کے کسی لڑکی سے کئی مہینوں سے معاشقہ چل رہا تھا۔ نوجوان ہمیشہ اپنی معشوقہ سے ملنے کے لئے آتا رہتا تھا۔ جمعرات کو جب نوجوان ملنے کنہولی گاؤں پہنچا تو جمعہ کی صبح اس کے گھر والوں نے اسے پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا جس سے وہ بُری طرح زخمی ہوگیا۔ گاؤں کے لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔

مزید پڑھیں: مظفرپور: بے قابو ٹرک نے لی پانچ بچوں سمیت 6 لوگوں کی جان

خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی سیوان پولیس نے نوجوان کو اسپتال میں بھرتی کرایا تھا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

وہیں ایس ڈی پی او صدر جتندر پانڈے نے کہا کہ 'یہ معاملہ عشق سے جڑا ہے۔ پولیس واردات میں شامل لوگوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.