ETV Bharat / state

قتل کیس کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل - SIT

بہار میں مظفر پور ضلع کے کرجا تھانہ علاقہ کے پتاہی ہوائی اڈہ کے نزدیک آج لوٹ کے دوران پٹرول پمپ کے منیجر قتل معاملے میں جانچ کیلیے خصوصی جانچ ٹیم کی تشکیل دی گئی ہے۔

پٹرول پمپ منیجر قتل کیس کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل
author img

By

Published : May 20, 2019, 8:19 PM IST

پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ضلع کے کڑھنی تھانہ علاقہ باشندہ اور پٹرول پمپ کے منیجر کرشنا سنگھ (35) پتاہی روڈ واقع پٹرول پمپ سے روپے لیکر بینک میں جمع کرنے کے لئے جارہے تھے تبھی پتاہی ہوائی ڈہ کے نزدیک قبل سے گھات لگائے بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر انہیں روک لیا اور لوٹ پاٹ کی کوشش کی ۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے منیجر کو گولی مار کرزخمی کر دیا اور ان کے پاس سے تھیلے میں رکھے تیرہ لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی منیجر کو مقامی نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔

دریں اثناءمظفر پور زون کے پولیس انسپکٹر جنرل نیئر حسنین خان کی ہدایت پر پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے پولیس سپرنٹنڈنٹ نگر نیرج کمار سنگھ کی قیادت میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے ۔ اس سلسلے میں کرجا تھانہ انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ صدر تھانہ انچارج کو وجہ بتاﺅ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

SIT
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.