ریاست بہار میں ریزرویشن کو لیکر ایک اور بڑی تحریک کی آہٹ ہے اس کی شروعات ضلع گیا سے لوہار برادری نے کیا ہے۔ ریزرویشن بحال کرنے کے مطالبہ کو لیکر لوہار برادری کی جانب سے خاموش جلوس نکالا اور ایس سی ایس ٹی کی سہولیات دستیاب کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ بہار میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لوہار برادری کو ایس سی ایس ٹی کے زمرے سے باہر کردیا گیا ہے۔ Silent protest against reservation in Gaya
بہار میں لوہار ذات کو درج فہرست قبائل یعنی ایس سی ایس ٹی کی سہولیات نہیں ملیں گی سپریم کورٹ کے حکم کے بعد محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے لوہار برادری کو دی جانے والی درج فہرست قبائل کی سہولتیں ختم کردی ہیں۔ اس سلسلے میں شہر گیا کے گاندھی میدان سے کلکٹریٹ تک لوہار برادری کے سیکنڑوں مرد اور خواتین نے خاموش جلوس نکالا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا لوہار برادری یونین کے ضلع صدر انیل وشوکرما نے کہا کہ 'آئین میں 1950 سے ایس سی ایس ٹی کی سہولیات لوہار برادری کو دیا گیا ہے بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی سنہ 2016 میں لوہار ذات کو ایس سی ایس ٹی کا فائدہ دیا تاہم سیاسی سازش کے تحت اب اس سہولت کو ختم کر دیا گیا ہے اگر حکومت نے دوبارہ اس زمرے میں نہیں رکھا تو انکی برادری ریاستی سطح پر بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: OBC Reservation Maharashtra: مہاراشٹر میں او بی سی ریزرویشن کی تیاری
واضح رہے کہ 21 فروری کو لوہار برادری کو ایس سی ایس ٹی کے زمرے سے باہر کر دیا گیا تھا سال 2016 میں لوہار ذات کو انتہائی پسماندہ طبقات کی فہرست سے نکال کر شیڈول ٹرائب ایس ٹی کا درجہ دیا گیا تھا۔'