بالی ووڈ کے مشہور اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کے ایک فلیٹ میں خودکشی کرلی۔ تاہم سوشانت کے خودکشی کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں ہیں۔
اس واقعے کے بعد سوشانت کے آبائی گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔ سوشانت کا آبائی گاؤں بہار کے ضلع پورنیہ کے بی۔ کوٹھی میں ہے۔ سوشانت کے رشتے دار اور مقامی لوگ اس بات پر یقین نہیں کررہے کہ بالی ووڈ کا مشہور اداکار سوشانت سنگھ اب اس دنیا میں نہیں رہا۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل 12 مئی کو سوشانت اپنے آبائی گاؤں ملڈیہا میں منڈن کی رسم کے لئے 17 سال بعد آئے تھے۔ سوشانت سنگھ راجپوت نے بی کوٹھی کے بارونیشور دھام مندر میں بھگوان شیو کی پوجا بھی کی تھی۔ اس دوران بچپن کی یادیں تازہ کرنے کے لئے اپنے دوستوں سے بھی ملنے گئے تھے۔ سوشانت سنگھ راجپوت بورنائے کے مہیشور پرساد سنگھ مرحوم کے پوتے ہیں۔
ای ٹی وی انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوشانت کے چچا راکیش سنگھ نے کہا کہ 'وہ یقین نہیں کرسکتے کہ ان کا بھتیجا سوشانت اب اس دنیا میں نہیں ہے۔ اس افسوس ناک خبر کے بعد رشتے داروں کے مستقل فون آرہے ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'اہل خانہ صدمے میں ہیں۔ کسی کو یہ نہیں سمجھ آ رہا کہ یہ سب کیسے ہوا۔'
سوشانت کے چچا راکیش سنگھ نے بتایا کہ 'ڑے اداکار بننے کے بعد بھی وہ عام آدمی کی طرح اپنی زندگی بسر کرتے تھے۔'
واضح رہے کہ سوشانت کی خودکشی کے بعد پورنیہ میں غم کا ماحول ہے۔ لوگ یقین نہیں کر ہا رہے کہ سوشانت نے خود کشی کر لی ہے۔