ETV Bharat / state

Firing in Mahabodhi Temple گیا کے مہا بودھی مندر میں فائرنگ، ایک کی موت - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مہا بودھی مندر احاطہ میں گولی لگنے سے بی سیف کے جوان کی موت ہو گئی ہے، گولی چلنے کی وجہ کا ابھی انکشاف نہیں ہوا ہے، مہا بودھی مندر پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ چکے ہیں، مندر کے پورے کیمپس کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے اور کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ Shooting incident at Gaya Mahabodhi Temple One dead

1
1
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 3:19 PM IST

Updated : Aug 25, 2023, 3:55 PM IST

گیا کے مہا بودھی مندر میں فائرنگ، ایک کی موت

گیا: گیا ضلع کے بودھ گیا میں واقع عالمی شہرت یافتہ مہابودھی مندر میں فائرنگ کا معاملہ پیش آیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ مہا بودھی مندر کی حفاظت میں تعینات ایک پولیس جوان کی موت بھی ہو گئی ہے، واقعہ مہا بودھی مندر کے احاطے میں پیش آیا۔ فائرنگ کی وجہ کیا ہے؟ اور فائرنگ کس نے کی ہے اس کی پوری تفصیل ابھی پولیس کی طرف سے نہیں دی جارہی ہے، کئی طرح کی باتیں گشت کررہی ہیں، یہ واقعہ پولیس جوانوں کے درمیان آپس میں جھگڑے کو لے کر پیش آیا ہے یا کسی جوان نے خود کشی کی ہے۔ اس معاملے پر ابھی کوئی بھی پولیس کا اعلیٰ افسر بولنے کو تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایس ایس پی آشیش بھارتی نے صرف اس حوالے سے اتنا بتایا کہ سٹی ایس پی ہمانشو کمار موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ پوری تفصیل سے جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد ہی معاملے کی جانکاری دی جائے گی۔ وہیں مہابودی مندر کے احاطے کو بند کردیا گیا ہے اور پولیس کی طرف سے کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ واضح ہو کہ مہا بودھی مندر کی حفاظت میں بی سیف کے جوان تعینات ہیں اور یہ انتہائی حساس علاقہ ہے جہاں کی سیکورٹی سخت ترین ہوتی ہے ، اطلاع کے مطابق مہلوک پولیس جوان کی پہچان سّتیندر یادو کے طور پر ہوئی ہے ،اُسے ایس ایل آر کی تین گولی لگی ہے اور جائے وقوعہ پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی ہے ۔گولی اُسے خودنے ماری ہے یا کسی نے مار کر ہلاک کردیا ہے اسکی ابھی بھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

اس حوالے سے گیا ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا کہ پولیس جوان کو گولی لگنے کے معاملے میں بی سیف کے کمانڈنٹ سے بات ہوئی ہے۔ پہلی نظر میں جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ کہ جوان خود گر گیا تھا، گرنے سے اس کے کاروائن ' اسلحہ ' کی گولی لگ گئی۔ جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے تھوڑی دیر بعد مزید جانکاری دی جائے گی کہ واقعہ کس طرح پیش آیا ہے۔ اس سلسلہ میں تفصیلات کے مطابق مہا بودھی مندر کے حفاظتی انتظامات میں تعینات جوان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ڈی ایم نے کہا کہ جوان کے گرنے سے گولی لگی ہے۔

گیا مہا بودھی مندر فائرنگ معاملہ کے حوالے سے گیا ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا کہ پولیس جوان کو گولی لگنے کے معاملے میں بی سیف کے کمانڈنٹ سے بات ہوئی ہے۔ پہلی نظر میں جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ کہ جوان خود گر گیا تھا، گرنے سے اس کے کاروائن ' اسلحہ ' کی گولی لگ گئی۔ جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے بھی یہ کہا کہ اس حوالے سے جانکاری تھوڑی دیر بعد مزید دی جائے گی کہ واقعہ کس طرح پیش آیا ہے۔ پولیس سبھی پہلوں پر جانچ کررہی ہے، حالانکہ یہ ابتدائی طور پر معاملہ خودکشی کا معلوم ہو رہا ہے، ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج نکالے جا رہے ہیں، جوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے انوگره نارائن اسپتال گیا بھیجنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Last Updated : Aug 25, 2023, 3:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.