ETV Bharat / state

بہار اسمبلی انتخابات: 'کانگریس انتخابات کے لیے تیار' - راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان شکتی سنگھ گوہیل

شکتی سنگھ گوہیل نے کہا کہ عظیم اتحاد سے وزیر اعلی امیدوار کون ہوگا جلد ہی تمام پارٹیوں سے بات چیت اور اتفاق رائے سے اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔

بہار اسمبلی انتخابات: 'کانگریس انتخابات کے لیے تیار'

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 7:50 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے، اس پر بہار کانگریس کے انچارج شکتی سنگھ گوہیل نے کہا کہ کانگریس سمیت عظیم اتحاد میں شامل تمام پارٹیاں انتخابات کے لیے تیار ہے۔بہار کی عوام جے ڈی یو اور بی جے پی کے اتحاد سے پریشان ہے اور عوام اس حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب انتخابات قریب آتے ہیں تو تمام پارٹیاں زیادہ سیٹوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند ہوتی ہے۔آر ایل ایس پی، کانگریس، وی آئی پی، آر جے ڈی چاہتی ہے کہ زیادہ سیٹیں انہیں ملے۔انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد ایک ساتھ رہے گا و آر ایل ایس پی کے سربراہ اوپندر کشواہا ، وی آئی پی کے سربراہ مکیش ساہنی، عظیم اتحاد کے ساتھ مل کر انتخابات لڑیں گے۔بہار کی عوام نے عظیم اتحاد کی حکومت بنانے کا من بنالیا ہے۔

شکتی سنگھ گوہیل نے کہا کہ وزیر اعلی کون ہوگا،تمام پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کرکے اس پر فیصلہ جلد ہی کیا جائے گا کہ تیجسوی یادو کو آر جے ڈی نے عظیم اتحاد کا سی ایم امیدوار قرار دیا ہے۔ گوہیل سے جب پوچھا گیا کہ کیا تیجسوی یادو کی قیادت میں انتخابات لڑیں گے، تو اس پر انہوں نے صاف طور پر جواب نہیں دیا۔

بہار اسمبلی انتخابات: 'کانگریس انتخابات کے لیے تیار'

اطلاعات کے مطابق، اوپندر کشواہا کم ازکم 35 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنا چاہتے ہیں،ا ور تیجسوی یادو کو بھی سی ایم امیدوار ماننے کو تیار نہیں ہے، لیکن آر جے ڈی ان کے مطالبات کو نظر انداز کررہی ہے، وی آئی پی کے سربراہ مکیش ساہنی، نائب وزیر اعلی کا عہدہ مانگ رہے ہیں۔لیکن آر جے ڈی ان کے بھی مطالبات کو ماننے کو تیار نہیں ہے، گوہیل نے دعوی کیا کہ جلد ہی سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا اور ہم ایک ساتھ الیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے۔ٍٍٍ 0 پہلے مرحلے میں 71سیٹوں پر انتخاب لڑا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں 94 سیٹوں پر امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے، اس کے علاوہ تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی، ساتھ ہی دس نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.