ETV Bharat / state

گیا: شکیل احمد خان بہار کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر منتخب

author img

By

Published : Jun 4, 2023, 6:55 PM IST

بہار کے کدوا سے رکن اسمبلی شکیل احمد خان کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر منتخب ہوئے ہیں۔ اُنہیں یہ ذمہ داری اجیت شرما کی جگہ پر دی گئی ہے۔ شکیل احمد خان مسلسل دو مرتبہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر جیت درج کررہے ہیں۔

شکیل احمد خان بہار کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر منتخب

گیا: بہار کانگریس میں ایک بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ بہار اسمبلی میں کانگرس کے ارکان اسمبلی کے رہنما کے طور پر شکیل احمد خان کو منتخب کیا گیا ہے۔ شکیل احمد خان کانگریس کے سنئیر رہنما ہیں اور وہ پارٹی کو بہار میں مضبوطی فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں رہتے ہیں۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے پر بہار کانگریس کے صدر اکھلیش سنگھ نے انہیں مبارک باد پیش کی۔ آج صداقت آشرم میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں متفقہ فیصلہ ہوا ہے۔

دراصل 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل بہار کانگریس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا ہے۔ اسی تبدیلی کے تحت لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کو تبدیل کر دیا گیا۔ شکیل احمد خان کو لیجسلیچر پارٹی کا نیا لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایم ایل اے اجیت شرما لیجسلیچر کے لیڈر تھے۔ پارٹی میٹنگ میں اجیت شرما نے شرکت نہیں کی۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ وہ شاٹ نوٹس کی وجہ سے نہیں آ سکے۔ حالانکہ 19 ارکان اسمبلی میں سے 8 ارکان ہی میٹنگ میں شامل ہوئے۔ کہا جارہا ہے اجیت شرما عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ سے ناراض ہیں۔

مزید پڑھیں: Shakil Ahmad Elected Waqf Board Member شکیل احمد خان بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے رکن منتخب

واضح رہے کہ اکھلیش سنگھ کو ریاستی صدر بننے کے بعد ہندو طبقہ کے بڑی برادریوں کے رہنماؤں کا سبھی بڑے عہدے پر فائز ہونے کا معاملہ اٹھتا رہا ہے۔ ریاستی صدر اکھلیش سنگھ کے وقت میں مسلم رہنماؤں کو پارٹی میں بڑا عہدہ نہیں دیے جانے پر سوال اٹھنے لگے تھے جس کی بھرپائی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.