ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے 71 ویں یوم پیدائش پورے ملک میں دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے، وزیراعظم کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے ایک طرف مندروں میں یگ کیا جا رہا ہے تو وہیں مسلم طبقہ کی جانب سے مزار پر چادر پوشی کی جا رہی ہے۔
آج پٹنہ سے متصل ہائی کورٹ مزار پر ریاست کے وزیر صنعت سید شاہنواز حسین، وزیراعظم نریندر مودی کے 71 ویں یوم پیدائش کے پوقع پر چادر پوشی کی اور دعائیں مانگی۔ چادر پوشی کے بعد شاہنواز حسین نے وہاں موجود غریبوں کے درمیان کھانا بھی تقسیم کیا۔
اس موقع پر شاہنواز حسین صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ 'آج ملک ہی نہیں بلکہ غیر ممالک میں بھی نریندر مودی جی کی یوم پیدائش تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ ہر مذہب کے لوگ اپنے اپنے طریقے سے مودی جی کے لیے لمبی عمر کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چنار کور نے مودی کو سالگرہ پر مبارکباد دی، تنقید کے بعد ڈلیٹ کیا ٹویٹ
انہوں نے کہا کہ 'میں بھی یہاں مزار پر آیا ہوں اور ملک کی سلامتی و سالمیت کے ساتھ مودی جی کے لیے دعائیں مانگی ہیں۔ کیونکہ وزیر اعظم 125 کروڑ لوگوں کے وزیر اعظم ہیں، آج اقلیتوں کا ان پر جو اعتماد بڑھا ہے اس سے مخالف پارٹی میں بے چینی بیدا ہو گئی ہے۔'
شاہنواز حسین نے کہا کہ 'وزیر اعظم نے ملک کی ترقی کا جو خواب دیکھا ہے اسے ہر حال میں پورا کیا جائے گا اور اس کے لیے وہ مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ نریندر مودی جی جیسا وزیراعظم ہندوستان کو نہیں ملا جو بلا تفریق مذہب و طبقہ کام کر رہے ہیں۔'