ETV Bharat / state

'بہار میں ہونے والی ہلاکتیں افسوسناک'

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 8:40 AM IST

Updated : Jun 26, 2020, 9:20 AM IST

سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین نے کہا کہ بہار حکومت نے 4 - 4 لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ بہار میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ 23 اضلاع میں بجلی گری اور اتنے لوگوں کی ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

'83 لوگوں کی ہلاکت افسوسناک'
'83 لوگوں کی ہلاکت افسوسناک'

ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 83 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ 13 اموات گوپال گنج میں ہوئی ہے۔

اس معاملے میں بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'بہار سے افسوسناک خبر آئی ہے۔ 23 اضلاع میں آسمانی بجلی گری ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ پورا بہار متاثر خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔'

سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین نے کہا کہ 'بہار حکومت نے 4 - 4 لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ بہار میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ 23 اضلاع میں بجلی گری اور اتنی زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'بھاگل پور میں بھی چھ لوگوں کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے۔'

بتا دیں کہ 'بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بہار کے لوگوں سے خراب موسم میں پوری طرح سے الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لئے ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

بہار حکومت کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شام ساڑھے چھ بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ' آسمانی بجلی گرنے سے 83 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

Last Updated : Jun 26, 2020, 9:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.