ETV Bharat / state

کیمور: شہید مظہر علی فٹ بال ٹورنامنٹ کا اختتام - شہید مظہر علی فٹ بال ٹورنامنٹ آج اختتام

شہید مظہر علی خان کی برسی پر ضلع کیمور کے کراری گاؤں میں ہونے والے آٹھ روزہ فٹ بال کھیل کا آج اختتام ہوگیا۔

کیمور: شہید مظہر علی فٹ بال ٹورنامنٹ آج اختتام پذیر ہوا

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 9:37 PM IST

بہار کے ضلع کیمور کے کراری موضع میں آٹھ روزہ شہید مظہر علی خان فٹ بال ٹورنامنٹ کا آج اختتام ہوگیا۔

اس دوران فٹ بال کا فاٸنل میچ کراری اور ماہین کے بیچ کھیلا گیا۔ مقابلہ کے دوران دونوں ٹیمیں کافی مضبوطی سے ایک دوسرے کا مقابلہ کرتے ہوئے پورے میچ کو دلچسپ بنائے رکھا۔ آخر تک دونوں ٹیم ایک دوسرے پر گول نہیں کرسکی۔ جس سے ٹائی بریکر کا استعمال کر کے ماہین کی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔

میچ شروع ہونے سے قبل رامگڑھ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی سدھاکر سنگھ اور ٹورنامنٹ کے اسپانسر ڈائرکٹر ورون پاٹھک نے سبھی کھلاڑیوں کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا۔ اس کے بعد میچ کی شروعات کی گئی۔

ویڈیو
میچ کے فاتح ٹیم اور رنر ٹیم کو مومنٹو اور شال دے کر عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر میچ کو کامیاب بنانے میں آرزو خان رضوان خان وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ شہید مظہر علی خان کراری موضع کے رہاٸشی تھے جو سنہ دو ہزار میں سی آر پی ایف میں ڈیوٹی کے دوران جھارکھنڈ میں نکسلی مڈبھیڑ میں شہید ہوگئے تھے۔ تبھی سے شہید کی یاد میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.