بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین اور وی آئی پی پارٹی کے قومی صدر مکیش سہنی نے آج بہار قانون ساز کونسل کی رکنیت کا حلف لیا ہے۔
شہنواز حسین کی حلف برداری کے بعد بہار میں مسلم 'مکت' بی جے پی اب مسلم 'یکت' ہوگئی ہے۔ بی جے پی نے بہار قانون ساز کونسل میں پارٹی کی قومی ترجمان سید شاہنواز حسین کو بھیج کر ریاست کی سیاست کو ایک نیا رنگ دے دیا ہے۔
بی جے پی کی اس پہل کو بنگال انتخابات کے پیش نظر اہم مانا جارہا ہے۔ شاہنواز کے اردو زبان میں حلف لئے جانے کو اسی نقطہ نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کو جموں و کشمیر کے ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیابی دلانے کا سہرا شاہنواز کے سر بندھا تھا۔ جس کے عوض میں پارٹی نے انکو بہار میں اہم ذمہ داری دی ہے.
مزید پڑھیں:
لالو یادو کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے: تیجسوی
شاہنواز کی حلف برداری تقریب میں وزیر اعلٰی نتیش کمار، اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا، قانون ساز کونسل کے کارگزار چئیرمین اودھیش نارائن سنگھ نے شاہنواز حسین اور وی آئی پی پارٹی کے موکیش سہنی کو حلف دلایا۔