ETV Bharat / state

بھاگلپور: شب برات کے موقع پر قبرستان کو چراغاں کیا گیا - غیرمسلم بھائیوں کا ہولیکا دہن بھی کیا جا رہا تھا

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں مسلمانوں نے شب برات انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا، اس موقع پر قبرستان کو چراغاں کیا گیا، جہاں لوگوں نے مرحومین کی قبروں کی زیارت کی اور فاتحہ پڑھ کر ان کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں۔

شب برات
شب برات
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 2:34 PM IST

بھاگلپور شہر کے سب سے بڑے جنت الفردوس کروڑی مل قبرستان میں سب سے زیادہ مجمع نظر آیا چونکہ گزشتہ برس لاک ڈاؤن کی وجہ سے قبرستان پر حاضری کی اجازت نہیں تھی اس لئے رواں برس لوگوں میں کچھ زیادہ ہی جوش نظر آیا۔

شب برات

شب برات کے علاوہ غیرمسلم بھائیوں کا ہولیکا دہن بھی کیا جا رہا تھا لہذا اس کے پیش نظر انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظام کئے تھے تاکہ کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اس موقع پر مسلم رہنماوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ مسلمان شب برات کو عبادت و ریاضت میں گزاریں اور لہو و لعب سے پرہیز کریں۔

شب برات کے موقع پر درگاہوں کو بھی چراغاں کیا گیا تھا، جہاں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے حاضری دی اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا۔ سب سے زیادہ بھیڑ درگاہ شہبازیہ میں نظر آئی جہاں سینکڑوں لوگ جمع ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.