مرکزی و ریاستی حکومت کے علاوہ امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ، سنی وقف بورڈ، جمعیت علماء ہند اور جماعت اسلامی ہند کی جانب سے جاری کیے گئے ہدایت عوام نے پوری طرح سے عمل کیا اور اجتماعی عبادت میں شریک نہ ہو کر لوگوں نے اپنے۔ اپنے گھروں کے اندر ہی عبادت و ریاضت میں مشغول رہے۔
زیادہ تر لوگ تلاوت قرآن پاک، نفل نماز و درود شریف میں منہمک رہے۔
تنظیموں نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ قبرستان جانے کے بجائے اپنے۔ اپنے گھروں سے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کریں جس پر لوگ عمل پیرا رہے۔ ضلع میں کہیں سے کوئی نا خوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
جمعیۃ علما ہند ارریہ کے سیکریٹری قاری نیاز احمد قاسمی نے کہا کہ یہ ایک ایسی شب ہوتی ہے جہاں غروب آفتاب سے لیکر طلوع آفتاب تک اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ یہ رحمتیں اللہ امت مسلمہ کے لئے نازل کرتا ہے اور اعلان کرتا ہے ہے کوئی مغفرت کا طلب گار جس کی مغفرت کی جائے، ہے کوئی روزی کا طلبگار جسے روزی عطا کیا جائے۔
جماعت اسلامی ہند ارریہ کے سابق امیر الحاج محمد محسن نے کہا کہ اس مبارک رات میں ہم لوگوں نے خصوصی طور پر ملک میں پھیل رہے، مہلک مرض کورونا وائرس سے تمام مومنین و انسانیت کی حفاظت کی دعا کا اہتمام کیا۔ اس وقت عالم اسلام و دیگر ممالک اس وبا سے پریشان ہے، اب تک ہزاروں افراد کی جانیں جا چکی ہیں، بھارت میں بھی کئی لوگوں کی موت واقع ہوئی ہیں۔
اس بیماری سے بچنے کے لئے ہم لوگوں نے مکمل طریقے سے حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے گائیڈ لائن پر عمل کر رہے ہیں، چونکہ اس وقت انسانی جان کا بچنا ضروری ہے۔