ریاست بہار کے گیا میں جھارکھنڈ سے بلائی گئی رقاصاؤں کے ساتھ جنسی زیادتی معاملے کے ملزمین کے گھروں میں قرقی ضبطی کرنے پولیس گئی تھی۔
جس کی خبر ملتے ہی بودھ گیا پنچایت کے کارپوریٹر وکی کمار اپنے ساتھیوں کے ساتھ تھانے میں خود سپردگی کر دی، پولیس نے کارپوریٹر وکی کمارکوجج انجو سنگھ کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد سینٹرل جیل بھیج دیا ۔
ملزمین کے خودسپردگی کے بعد پولیس نے قرقی ضبطی کی کاروائی ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جھارکھنڈ سے رقاصاؤں کو بودھ گیا میں پروگرام کے لیے بلایا گیا تھا جہاں رقص اختتام کے بعد ہوٹل روائل ریجنسی کے کمرہ نمبر 403 میں ٹھہریں رقاصاؤں کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئ مخالفت کرنے پر ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی ۔