ETV Bharat / state

ارریہ میں سیکس ریکٹ کا انکشاف - ہوٹلوں میں جسم فروشی

ارریہ میں پولیس نے ایک سیکس ریکٹ کا انکشاف کیا ہے۔ موقع سے پولیس نے پانچ نوجوان سمیت متعدد خواتین کو گرفتار کیا ہے۔

ارریہ میں سیکس ریکٹ کا انکشاف
ارریہ میں سیکس ریکٹ کا انکشاف
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 2:27 PM IST

ارریہ: کورونا وائرس کے پیش نظر بہار میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، اس دوران ضلع ارریہ میں گزشتہ روز پولیس نے ایک سیکس ریکٹ کا انکشاف کیا ہے۔ موقع سے پولیس نے پانچ نوجوان سمیت متعدد خواتین کو گرفتار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کل دیر رات ارریہ پولیس نے بس اسٹینڈ واقع شیو لوک نامی ہوٹل میں چھاپے ماری کی جہاں پہلے چلائے جارہے سیکس ریکٹ کا پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے موقع سے پانچ نوجوان سمیت چھ خواتین کو گرفتار کیا جبکہ ہوٹل مالک فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

ویڈیو

پولس نے ملزمین کے پاس سے نقدی کے علاوہ قابل اعتراض سامان برآمد کئے ہیں۔ اس معاملے میں پولیس رپورٹ درج کرکے آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔

اس تعلق سے ایس ڈی پی او پشکر کمار نے پریس کانفرنس کے ذریعے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ دنوں ایس پی کو اطلاع ملی تھی کہ بس اسٹینڈ کے پاس ہوٹلوں میں جسم فروشی کا دھندہ چلایا جا رہا ہے، اس کے بعد سے پولس لگاتار نظر بنا کر رکھ رہی تھی، جیسے ہی ہمیں ذرائع سے خبر ملی کہ بس اسٹینڈ واقع شیو لوک ہوٹل میں اس کام کو انجام دیا جا رہا ہے تو پولیس نے فوراً چھاپہ ماری کی اور الگ الگ کمروں سے گیارہ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

گرفتار عورتیں پورنیہ، فاربس گنج ،سکٹی و دیگر جگہوں کی رہنے والی ہیں، اس معاملے میں ہوٹل مالک سمیت گرفتار لوگوں پر جسم فروشی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.