بھاگلپور: بہار کے ضلع بھاگلپور کے كھریک تھانہ علاقہ کے امبو موڑ کے پاس قومی شاہراہ -31 پر آج صبح ٹرک اور بس کے درمیان ہونے والی خوفناک ٹکر میں سات مہاجر مزدوروں کی موت ہو گئی اور 12 دیگر زخمی ہوگئے۔
اس تعلق سے نوگچھيا کے سرکل افسر مکیش کمار نے یہاں بتایا کہ ٹرک پر سوار مہاجر مزدور کھگڑیا کی طرف جا رہے تھے، تبھی امبو موڑ کے قریب بس اور ٹرک میں ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے کے بعد ٹرک پلٹ کر سڑک کنارے گڈھے میں جا گری۔ ٹرک میں لدے لوہے کے موٹے راڈ سے دب جانے سے مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاک شد گان کی لاشوں میں سے سات افراد کی لاشیں باہر نکالی گئی ہیں جبکہ کرین کی مدد سے دیگر کو باہر نکالنے کا کام جاری ہے۔
کمار نے بتایا کہ بس پر سوار مزدور دربھنگہ سے بانکا جا رہے تھے جن میں سے 12 مزدور شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں جنہیں نوگچھيا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے افسران موقع پر کیمپ کر رہے ہیں ،امدادی کام بھی جاری ہے۔
بہار: ٹرک اور بس کی ٹکر میں سات مزدوروں کی موت
بھاگلپور کے كھریک تھانہ علاقہ کے قومی شاہراہ -31 پر آج صبح ٹرک اور بس کے درمیان ہونے والی خوفناک ٹکر میں سات مہاجر مزدوروں کی موت ہو گئی جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے۔