پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ضلع کے مدن پور تھانہ علاقہ کے مٹھئیا گاﺅں کے نزدیک موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوان جارہے تھے تبھی ٹرک اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوگئی ۔ اس حادثہ میں تینوں نوجوانوں کی موت ہوگئی ۔ مرنے والوں میں گیا ضلع کے گورارو تھانہ علاقہ کے ورما گاﺅں باشندہ وکیل داس ، اجئے داس اور ویریندر کمار شامل ہیں۔
وہیں ضلع کے نگر تھانہ علاقہ میں رام باندھ بس اسٹینڈ کے نزدیک اورنگ آباد ۔ ڈالٹن گنج اہم شاہراہ پر بولیرو اور ٹرک کی ٹکر میں دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔
مرنے والوں کی شناخت نالندہ ضلع کے اسلام پور تھانہ علاقہ کے بھولا بیگہا گاﺅں باشندہ رامانج سنگھ اور متھلیش سنگھ کے طور پر کی گئی ہے ۔ ایک دیگر واقعے میں ضلع کے ریسیپ تھانہ علاقہ میں گھیﺅرا گاﺅںکے نزدیک موٹرسائیکل کے حادثے کاشکار ہوجانے سے د ولوگوں کی موت ہوگئی ۔
مرنے والوں کی شناخت ہسپورا تھانہ علاقہ کے تیلوتی گاﺅں باشندہ روی رنجن شرما اور اپندر کمار کے طور پر ہوئی ہے ۔ پوسٹ مارٹم کرائے جانے کے بعد لاش اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہے ۔