ETV Bharat / state

Bihar MLC Election: آر جے ڈی اور کانگریس کے درمیان تفرقہ - ایم ایل سی انتخابات سے قبل آر جے ڈی اور کانگریس کے درمیان دوری

کانگریس اور بھاکپا مالے نے واضح طور پر کیا کہ آر جے ڈی نے ایم ایل سی انتخاب کے لیے اتحادی پارٹی سے نہ توکوئی مشورہ کیا اور نہ میٹنگ طلب کی، راجد نے جن تین ناموں کا اعلان کیا ہے وہ سب ان ہی کے ہیں، اتحاد میں شامل دوسری پارٹی کے نہیں، جب راجد ہی سب کچھ تن تنہا طے کر رہی ہے تو پھر اتحاد کا مطلب کیا ہے؟ Distance between RJD and Congress before MLC elections

سیاسی جماعتوں کے رہنما
سیاسی جماعتوں کے رہنما
author img

By

Published : Jun 2, 2022, 11:26 AM IST

پٹنہ:بہار میں 9 نشستوں پر ہونے والے ایم ایل سی انتخاب میں جہاں آر جے ڈی، جے ڈی یو اور بی جے پی نے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے وہیں نام کے اعلان کے بعد اتحاد پارٹیوں کے درمیان تفرقہ بازی بھی دیکھی جا رہی ہے. ایک طرف این ڈی اے اتحاد میں شامل پارٹیوں نے اتحاد کی جانب سے اتارے گئے امیدواروں کی حمایت کی ہے اور جیت یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے ،مگر عظیم اتحاد کی جانب سے جن تین ناموں کا اعلان کیا گیا ہے اس پر عظیم اتحاد میں شامل کانگریس اور بھاکپا مالے نے بڑا سوال کھڑا کر دیا ہے، جس سے عظیم اتحاد میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔Distance between RJD and Congress before MLC elections

سیاسی جماعتوں کے رہنما

کانگریس اور بھاکپا مالے نے واضح طور پر کیا کہ آر جے ڈی نے ایم ایل سی انتخاب کے لیے اتحادی پارٹی سے نہ توکوئی مشورہ کیا اور نہ میٹنگ طلب کی، راجد نے جن تین ناموں کا اعلان کیا ہے وہ سب ان ہی کے ہیں، اتحاد میں شامل دوسری پارٹی کے نہیں، جب راجد ہی سب کچھ تن تنہا طے کر رہی ہے تو پھر اتحاد کا مطلب کیا، کانگریس کے رکن اسمبلی شکیل احمد خان نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کل اس پر ناراضگی ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ راجد اتحاد میں شامل پارٹی کی قدر کرے، تانا شاہی رویہ سے دور ہوکر سبھی کو ساتھ لیکر چلنے کا جذبہ قائم کرے، تبھی اتحاد باقی رہے گا۔

ادھر کانگریس کے ریاستی ترجمان راجیش راٹھور نے کہا کہ راجد کانگریس کو نظر انداز کر کے کوئی بھی مہم کامیاب نہیں کر سکتی، گزشتہ دنوں ضمنی انتخاب میں راجد کا کیا حشر ہوا اس سے انہیں سبق لینی چاہیے، راجد نے کانگریس و مالے کو بغیر اعتماد میں لئے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا، اس حساس موضوع پر ہماری قومی و ریاستی قیادت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، بہت جلد چوکانے والے فیصلے آئیں گے۔

مذکورہ مسئلہ پر ہندوستان عوامی مورچہ کے قومی ترجمان دانش رضوان نے عظیم اتحاد کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ راجد شروع سے ہی اپنی اتحادیوں کو نظر انداز کرتی رہی ہے، ہم لوگ بھی جب اس میں شامل تھے تو یہی حال تھا، جس دن کانگریس راجد کا ساتھ چھوڑ دے گی اس دن سے راجد ڈوبتی جہاز ہوگی۔

مزید پڑھیں:Bihar MLC Election 2022: بہار میں قانون ساز کونسل کا انتخاب، ووٹوں کی گنتی جاری

ادھر آر جے ڈی کے ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے کہا کہ کانگریس غلط فہمی میں نہ رہے، راجد نے جو فیصلہ لیا ہے وہ کانگریس کے اعلیٰ قیادت کے علم میں ہے، کانگریس کے ہی کچھ لوگ پروپیگنڈا پھیلا کر راجد کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کانگریس کے اعلیٰ لیڈران کو ایسے لوگوں کی شناخت کر کاروائی کرے، راجد نے جن امیدواروں کا اعلان کیا ہے وہ سب فتح حاصل کریں گے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.