ETV Bharat / state

سینئر اردو مترجم محمد فاروق اپنے عہدے سے سبکدوش - بحسن و خوبی

ارریہ بلاک کے محکمہ اردو سیل کے سینئر اردو مترجم و معاون صدر بلاک محمد فاروق 38 سال ایک مہینہ اور 18 دنوں تک سرکاری ملازمت کرتے ہوئے آج بحسن و خوبی اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے، اس موقع پر ارریہ بلاک واقع سبھا بھون میں اردو سیل صدر بلاک کی جانب سے ایک الوداعیہ پروگرام منعقد ہوا، پروگرام کی نظامت پرمکھ محمد شمشاد نے کی۔

سینئر اردو مترجم محمد فاروق اپنے عہدے سے ہوئے سبکدوش

author img

By

Published : May 1, 2021, 2:13 PM IST

اس موقع پر محکمہ کے تمام لوگوں نے محمد فاروق کو بغیر کسی داغ کے ملازمت کی میعاد کو پوری کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی باری باری سے پھول مالا پہنا کر کئی تحائف بھی پیش کئے، رخصت ہو رہے محمد فاروق نے جذباتی طور پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

سینئر اردو مترجم محمد فاروق اپنے عہدے سے ہوئے سبکدوش

الوداعیہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدر بلاک کے بی ڈی او رنجیت کمار نے شرکت کی۔

اس موقع پر بی ڈی او نے رخصت پذیر محمد فاروق کو مزید آگے کی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاروق صاحب صاحب ہمارے ارریہ بلاک کے ایک مضبوط سپاہی اور سینئر اردو مترجم تھے۔

یہ وقت کے نہایت پابند اور خوش اخلاق تھے، انہیں جو بھی کام سپرد کیا گیا بغیر کسی کوتاہی کے پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے فریضہ کو انجام دیا، ان کے اندر ایک نہیں کئی جوبیاں ہیں، ان کے جانے کا غم ہم سبھی کو ہے مگر اچھی بات یہ ہے کہ اب یہ اپنا پورا وقت اپنے اہل خانہ کے درمیان گزاریں گے۔

اس موقع پر سبکدوش ہوئے محمد فاروق نے کہا کہ یہ تو ایک رسم ہے، اس ضابطہ کے مطابق سرکاری ملازمت کرنے والے سبھی کو ایک نہ ایک دن جانا ہے، مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ میں نے پوری ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ ملازمتی فریضہ کو انجام دیا ہے، آج کے دن ہمارے محکمہ کے دوستوں نے جو عزت بخشی ہے اسے بھول نہیں سکتا، اس موقع پر ارریہ کے چیف عبد الحنان، اردو مترجم ولی اللہ، عبد الغنی، سرور عالم وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہر مسلمان پر صدقہ فطر ادا کرنا واجب ہے: نیاز احمد قاسمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.