چودھری نے بتایا کہ 'اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس پارٹی کے سینیئر قائدین اپنے آپ کو چھوٹا محسوس کررہے ہیں۔ صورتحال ایسی ہے کہ انہیں کسی دوسری پارٹی میں شامل ہونے پر مجبور کیا جارہا ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'راہل گاندھی اور سونیا گاندھی تک براہ راست رسائی حاصل ہونے کے بعد بھی جیوتی رادتیہ سندھیا نے پارٹی چھوڑ دی ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ پارٹی کے اندر موجود صورتحال سے مایوس ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ' اتحادیوں کو لگتا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی سربراہی میں حکومت سے ہاتھ ملانا ایک بہتر متبادل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 'انہیں لگتا ہے کہ کمار کے تحت انہیں کامیابی مل سکتی ہے۔"