ETV Bharat / state

Seminar on Urdu in Bhagalpur: اردو کے فروغ میں ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر مذاکرہ کا اہتمام

اردو کی ترویج واشاعت میں ہماری ذمہ داریاں کے Our Responsibility to Promote Urdu موضوع خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ' اردو کے فروغ اور اسکی ترویج واشاعت میں ہم لوگ اکثرو بیشتر سرکارکی تساہلی، انتظامیہ کی بدانتظامی اور دوسروں کا روناروتے ہیں۔ لیکن در حقیقت اردوکے فروغ اور ترویج و اشاعت میں بذات خود اپنی اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں۔'

اردو کے فروغ میں ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر مذاکرہ کا اہتمام
author img

By

Published : Dec 27, 2021, 10:09 PM IST

ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں واقع اردو رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام ایم ایم ڈگری کالج میں "اردو کی ترویج واشاعت میں ہماری ذمہ داریاں"کے موضوع Our Responsibility to Promote Urdu پر ایک مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔

ویڈیو

اس موقع پر مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے سکریٹری ڈاکٹر حبیب مرشد خان نے کہا کہ اردو کے فروغ اور اسکی ترویج واشاعت میں ہم لوگ اکثرو بیشتر سرکارکی تساہلی، انتظامیہ کی بدانتظامی اور دوسروں کا روناروتے ہیں۔ لیکن در حقیقت اردوکے فروغ اور ترویج و اشاعت میں بذات خود اپنی اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود اس کی شروعات کریں۔'

اس موقع پر پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دے رہے اردو رابطہ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر جمال شاہد رزمی نے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ اردو والے خود احتساب کریں تبھی اردو کا فروغ ممکن ہوگا اور اس کا چلن عام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا اصرار ہے کہ اردو پڑھیں، لکھیں اور بولیں۔'

اس موقع پر مہمان ذی وقار سماجی کارکن اور احمد آباد سے تشریف لائے صنعت کار ولی احمد خان احمد آباد نے زور دیا کہ اردو کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقوں میں جانے اور اردو سے متعلق مسائل جاننے کی کوشش کرنی ہوگی تبھی اردو کی ترقی ممکن ہے۔'

اس مذاکرہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے جے پی یونیورسٹی چھپرہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فاروق علی نے کہا کہ زبان عوام سے زندہ رہتی ہے اور اس کو زندہ رکھنے کی پہل عوام سے ہی ہونی چاہیے۔ بھاگلپور میں اس کی پہل ہوئی ہے۔

اس کا مطلب نہیں کہ جو حکومت سے سہولیات ملے ہوئے ہیں خواہ تعلیم وتعلم سے متعلق ہو یا نوکری سے۔ اس کے لیے ہمیں متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔ آئین کے آٹھویں شیلڈول میں جوزبان فہرست میں درج ہے اس کی ترویج واشاعت کی ذمہ داری حکومت کی بنتی ہے۔ اس کے لیے بھی ہمیں جد وجہد کی ضرورت پڑے گی'۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالدہ ناز نے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم دیں اور گھریلو ماحول میں چلن عام کرنے پر زور دیا۔

پروگرام کے آخر میں اپنے صدارتی خطاب میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر صلاح الدین احسن نے کہا کہ اردو کی ترویج کے لیے پہلے خود بیدار ہوں، خود بولنا لکھنا اور پڑھنا شروع کریں۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈاکٹر شاہین انور، عین الھدی عرف لڈو، محبوب عالم، مکرم شاہین، صدیق احمد وغیرہ نے خطاب کیا۔ جبکہ پروگرام میں حاجی شہاب الدین،اقدم صدیقی، وغیرہ موجود تھے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.