ETV Bharat / state

Seminar in Bhagalpur بھاگلپور میں گاندھی کی موزونیت کے عنوان پر سیمینار

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 2:28 PM IST

بھاگلپور میں شانتی پرتسٹھان کیندر میں مائنارٹی ڈولپمینٹ سوسائٹی کی جانب سے 'گاندھی کی موزونیت' کے عنوان پر ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا۔ Seminar On Gandhism In Bhagalpur

سیمینار کا انعقاد
سیمینار کا انعقاد

بھاگلپور میں گاندھی ازم کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد

بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع گاندھی شانتی پرتسٹھان کیندر میں مائنارٹی ڈولپمینٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام 'گاندھی کی موزونیت' کے عنوان پر ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس میں موجودہ پُرفتن اور نفرت انگیز ماحول میں مہاتما گاندھی کے نظریات کتنے موزوں ہیں اس پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس سیمنار میں مقرر کی حیثیت سے شامل ڈاکٹر مشفق عالم نے گاندھی جی کے قتل کے آخری 50 منٹوں کے واقعات کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گاندھی جی جتنے اپنے عقیدہ کو لے کر پکے تھے اتنے ہی بڑے وہ سیکولر تھے، اور ان کی زندگی سے ہم آج بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ تلکا مانجھی یونیورسٹی بھاگلپور کے پروفیسر ڈاکٹر روی شنکر چودھری نے کہا کہ ہم گاندھی جی کی زندگی کے ہر گوشے سے سبق سیکھ سکتے ہیں اور موجودہ دور میں ان کے نظریات کو برت سکتے ہیں۔

سیمنار میں مقررین نے کہا کہ گاندھی کی عظمت اس بات کی دلیل ہے کہ گاندھی سے نفرت کرنے والے بھی ان کے مجسمہ کے سامنے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مہاتما گاندھی بین الاقوامی ہندی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منوج نے کہا کہ گاندھی جی ذات پات، اونچ نیچ اور تشدد کے سخت خلاف تھے۔ لیکن آج ہمارے معاشرے میں نفرت کا بول بالا ہے لہذا ہمیں گاندھی جی کے نظریات عام کرتے ہوئے ان تشدد پسند عناصر سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ سیمنار کی صدارت کر رہے تلکا مانجھی یونیورسٹی بھاگلپورکے ڈی ایس ڈبلو ڈاکٹر یوگنیدر یادو نے کہا کہ ہر زمانے میں کچھ چیلنجز درپیش ہوتے ہیں اور موجودہ وقت میں گوڈسے کے عقیدت مندوں نے ہمارے سامنے چیلنجز پیش کیے ہیں اور ان چیلنجز کا سامنا ہم گاندھی جی کے افکار کو عام کرتے ہوئے کرسکتے ہیں۔

اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے کہا کہ گاندھی جی کے نظریات کو اردو ادب نے نہایت ہی خوبصورتی سے پیش کیا ہے اور عام کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ گاندھی جی بھلے ہی ہمارے بیچ نہ ہو لیکن ان کے نظریات کبھی مر نہیں سکتے۔ اور ان کے نظریات ہمیشہ ہمیں نفرت انگیز قوت سے مقابلہ کرنے میں تقویت بخشتے رہیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حبیب مرشد، ڈاکٹر مسیح الزماں، ڈاکٹر ناز بانو، رافعہ اطہر وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا سیمنار کی نظامت مائنارٹی ڈولپمینٹ سوسائٹی کے سکریٹری محمد ندیم نے انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں : Bhagalpur Deputy Collector Komal Kiran اردو کی چاشنی کبھی اس کو زوال پذیر نہیں ہونے دے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.